Hamara Tube Channel
Saturday, 17 March 2018
Saturday, 3 March 2018
Wednesday, 8 November 2017
عشق کے رنگ سفیر اعظم
آج عمیر کے گھر ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، تھوڑی ہی دیر میں اس بچے کے حُسن و جمال کے قصے شہر کی اکثر خواتین کے زبان پر زد و عام تھے۔ کچھ عورتوں کا کہنا تھا کہ،، اُنہوں نے دس سالوں میں اتنا حسین بچہ نہیں دیکھا۔ ۔۔۔ کوئی اس بات کو سراسر افسانے سے تعبیر کررہا تھا۔جبکہ کسی کا خیال تھا کہ،، بچے عموما خوبصورت ہی دکھائی دیتے ہیں۔ لیکن مردوں کا حُسن وہی ہے جو بلوغت کے بعد بھی قائم رہے۔ تب کسی نے کہا صرف حُسن کی بات نہیں اُس کی پیشانی سے سعادت اور انفرادیت بھی صاف ظاہر ہوتی ہے۔
عمیر کی زوجہ کی نگاہیں بھی اپنے بچے سے نہ ہٹتی
تھیں۔ انہوں نے عمیر سے کہا دیکھو تو سہی ہمیں خداوند نے کسقدر حسین بچے سے نوازہ
ہے۔ مجھے خوف ہے کہ،، میرا یہ بچہ کسی حاسدہ کی نگاہوں کا شکار نہ ہوجائے۔ اس لیئے
جسقدر جلد ممکن ہو، اسکی نظر اتار دینی چاہیے۔اور ہاں شہر بھر کے مسکینوں میں صدقہ
کا انتظام بھی جلد کردیجیے گا۔۔۔۔۔ عمیر
کے گھر یہ پہلا بچہ نہیں تھا۔ لیکن عمیر بھی بچے کے حُسن و جمال کے سبب اپنی زوجہ
کے خیالات سے متفق تھا۔یہ بچہ جُوں جوں بڑا ہوتا چلا گیا، لوگوں کی آنکھوں کا تارا
بنتا چلا گیا۔ کوئی اسے دیکھ کر پھولوں سے تشبیہ دیتا کوئی کہتا بدر کامل بھی اسکے
چہرے کے مقابل کچھ نہیں۔
کسی دانا نے کہا یہ بچہ مشکل حالات میں بھی صبر
استقامت والا ہوگا۔ یہی سوچ کر شائد گھر والوں نے بچے کیلئے مصعب نام تجویز کردیا۔مصعب
جُوں جُوں بڑے ہوتے چلے گئے حُسن ونفاست کا استعارہ بنتے چلے گئے۔بہترین سے بہترین باریک ریشمی پوشاک زیب تن کرنا، اعلی ترین
عطریات خرید کر استعمال کرنا مصعب کا شعار تھا۔جبکہ حضرمی چپل آپ کے خوبصورت پاؤں
کو مزید نکھار بخش دیتی۔ گھڑ سواری، نیزہ بازی سے شغف اور فطرت کے حسین نظاروں کو
متجسس ہو کردیکھنا۔ راتوں کو مکہ کے صحراؤں میں نکل جانا اور فلک پر جگمگاتے
چاند ستاروں کے اسرار کی گتھیاں سلجھانے کی کوشش نے جوانی
کی دہلیز پر قدم رکھتے رکھتےمصعب بن عمیر کو اندر ہی اندر شاعر بھی بنادیا تھا۔ انکی شاعری میں آبشاروں
کی جلترنگ کا تذکرہ بھی ہوتا تو پھولوں کی لطافت سے لیکر چاندنی کی ٹھنڈک کا احساس
بھی۔۔۔۔
بے پناہ
حُسن کی دولت سے مالا مال مصعب بن عمیر کو اگرچہ زیبائش کی ضرورت نہ تھی۔ لیکن ان
تمام خوبیوں نے انہیں شہر مکہ کا گلفام شہزادہ بنادیا تھا، شہر مکہ ہی نہیں گرد ونواح میں کتنی ہی آنکھیں
تھیں جو انکا شریک سفر بننے کے سپنوں سے آراستہ تھیں۔
اگرچہ مصعب کو رُومانوی داستانیں پسند تھیں ، جنہیں داستان گو بڑے اہتمام سے مکہ کی بھیگی
راتوں میں مزے لے لیکر بیان کیا کرتے تھے، لیکن کبھی کبھارلیلی و قیس کے پرلطف قصے سننے کیلئے مصعب بصد شوق صحراوں میں قائم
بادیہ نشینوں کے ڈیروں پر بھی جایا کرتے تھے۔۔۔۔ لیکن خود مصعب ابھی تک کسی کی نگاہ ناز کا شکار ہوئے تھے اور
نہ کسی زُلف کے اسیر بن سکے۔
مکہ میں بت پرستی عام تھی۔ اور نجانے کتنے ہی
بُت انکے اپنے گھر میں موجود تھے۔ جن پر مشفق مادر گرامی عمیر کی حفاظت کیلئے اکثرچڑھاوے چڑھایا کرتیں۔ لیکن مصعب بن عمیر کا
دل ان باتوں سے مطمئن نہ تھا۔ وہ ہمیشہ یہی سُوچتے کہ جو بُت خود ہمارے ہاتھوں کے
ہنر کے محتاج ہُوں وہ بھلا کس طرح ہمارے نفع و نقصان کے مالک ہوسکتے ہیں۔؟ لیکن عرب کے اکثر لوگ پتھروں کو پُوجتے پُوجتے
خود بھی پتھر دل ہوچکے تھے۔ عورتوں کی خودمختاری کے خوف سے بچیوں کو لڑکپن میں قتل
کردینا معمولی بات سمجھی جاتی تھی۔ غریبوں اور غلاموں پر چھوٹی چھوٹی سی باتوں پر
ظلم توڑے جاتے۔ اگر کوئی غریب سر اُٹھانے کی کوشش کرتا، تو اُسکا سر ہمیشہ کیلئے
کچل دیا جاتا۔عربوں کی ان حرکات کی وجہ سے مصعب اپنے سینے میں ایک گھٹن محسوس کیا
کرتے تھے۔
ایک ایسے ہی تازہ واقعہ جس میں کسی بادیہ نشین
مسلمان گھرانے کو معمولی شبہ پر قتل اور خیمے کو جلادینے کی وجہ سے مصعب بن عمیر
دعوت اسلام کے فلسفہ مساوات پر سنجیدگی سے سے غور کرنے لگے تھے۔ اور جب اُنہوں نے
سورہ والقمر کی آیات سُنی تو بیساختہ پکار آُٹھے واللّه یہ کسی انسان کا لکھا کلام
ہر گز نہیں ہوسکتا، کلامِ الہی کی تاثیر نے
آگہی کے دروازے پر دستک دی تو ایک رات بیقراری کی حالت میں مصعب دارالارقم پہنچے اور حضور سید دو عالم صلی
اللّه علیہ وسلم کے چہرہ والضحی پر فدا ہوکر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔
مصعب بن عمیر اسلام میں داخل ہوئے تو انہوں نے
آغوش رحمت میں وہ قلبی سکون پالیا جس کی وہ ہمیشہ تمناء کیا کرتے تھے، دل رُخ ِمصطفی
صلی اللّه علیہ وسلم پر ایسا فدا ہُوا کہ،، اب ہر لمحہ قربت حبیب میں رہنے کو
مچلتا۔لیکن نہ مکہ کے ایسے حالات تھے۔ اور نہ مسلمانوں کو عبادت کی کُھلی آزادی،
پھر دوسری طرف مصعب یہ بھی جانتے تھے کہ،، مشفق مادر گرامی نے اُنہیں بڑے
ناز و نعم سے پال پوُس کر جوان کیا ہے۔اور اِنکی ہر خواہش کو لب پر آتے ہی پوری کردینے
والی ماں کو جس دن انکے دین حنیف کو اپنانے کی خبر ملے گی، وہ اس صدمہ کو آسانی سے
سہہ نہیں پائیں گی۔
یُوں کچھ دن مزید گزر گئے، اُمِ مصعب خناس بھی
بے خبری میں بیٹے کے سر پہ سہرا سجانے کے خواب بُن رہی تھی۔ اُنہوں نے تو مصعب کے
لئے یثرب کے ایک نہایت مالدار سردار کی بیٹی کو بھی پسند کرلیا تھا، پھر اچانک
ایکدن خناس بنت مالک کو خبر ملی کہ،، مصعب راتوں میں چھپ چھپ کر نا صرف دارالارقم
میں نبی کریم علیہ السلام سے ملاقاتوں کیلئے جاتے ہیں، بلکہ کسی نے اُنکو مسلمانوں
کی طرح عبادت کرتے بھی دیکھا ہے۔
والدہ نے جب مصعب رضی اللّه عنہ سے بازپرس کی تو
مصعب رضی اللّه عنہ سے بڑے ادب سے ماں کو بتایا کہ،، وہ اسلام کی دولت سے مالامال
ہوچکے ہیں۔۔۔ یوں تو خناس بنت مالک کی طبیعت بچپن سے ہی حاکمیت پسندی کی جانب راغب
تھی، لیکن گھر میں دولت کی ریل پیل نے اُنہیں مزید جاہ پرستی کا شکار بنادیا تھا۔
انہوں نے پہلے محبت سے مصعب کو سمجھانے کی کوشش
کی، اُنہیں دنیاوی آسائش کی رغبت بھی دلائی لیکن ناکامی کا سامنا کرنے کے بعد
بلاآخر اُنہیں ایک کمرے میں قید کردیا گیا، فراق حبیب صلی اللّه علیہ وسلم سے مصعب
رضی اللّه عنہ کو ایک پل چین نہ آتا تھا، لیکن وقت کی رقاب مصعب کے ہاتھ سے پھسلتی
چلی جارہی تھی۔ خناس ہرچند دن کے بعد مصعب سے آبائی مذہب سے متعلق اُنکی رائے دریافت کرتیں۔
اور ہر بار مصعب کا جواب یہی ہوتا ہے۔کہ،، امی جان اگر ساری دنیا کی دولت کے انبار
بھی میرے قدموں تلے جمع کردئیے جائیں تب بھی میں اپنے کریم آقا علیہ السلام سے رُخ
پھیرنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا یہاں تک کہ صعوبتیں برداشت کرتے کرتے میری جان ہی
کیوں نہ چلی جائے۔
پھر ایکدن مصعب رضی اللّه عنہ کو خبر ملی کہ
تاجدار کائنات صلی اللّه علیہ وسلم نے مسلمانوں کو حبشہ کی جانب ہجرت کی اجازت عطا
فرمائی ہے۔ مصعب نے دوستوں کو خفیہ پیغام بھیجا کہ مجھے بھی ساتھ لے چلیں، اور یُوں
کسی نہ کسی تدبیر سے مصعب قید سے فرار ہوکر مسلمانوں کے ساتھ پہلی ہجرت میں شامل
ہوگئے۔حبشہ میں اگرچہ مسلمان مہاجرین کوعبادات میں کوئی روک ٹوک نہ تھی اور آپ یہاں
بھی بے مصرف وقت گزارنے کے بجائے اسلام کی تبلیغ کی کوشش میں مصروف تھے ، لیکن سید
دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی یاد مصعب کےدل
کو بیقرار کئے رکھتی تھی۔ پھر ایکدن مصعب کو خبر ملی کہ مکہ کے تمام لوگوں نے
اسلام قبول کرلیا ہے۔ اور مکہ معظمہ سرکشوں کے وجود سے پاک ہوچکا ہے۔ اکثر
صحابہ رضوان اللہ اجمعین کے دل اِس خبر کو
سُننے کے بعد قربت مصطفے صلی اللہ علیہ
وسلم کیلئے مچلنے لگے۔ اور چند اصحاب مکہ
کی جانب واپس لُوٹ آئے۔ مکہ پہنچ کر معلوم ہُوا کہ، خبر جھوٹی تھی۔ اور
یوں مسلمانوں کا یہ قافلہ واپس مشکلات کا شکار ہوگیا۔
مصعب کو ایکبار پھر قید کرنے کی کوشش کی گئی تو
مصعب نے جذباتی لہجے میں والدہ پر واضح کردیا کہ،، بخدا لوگوں نےاگر مجھے آپ کے حکم پر اس مرتبہ پھر
اپنے کریم آقا علیہ السلام سے جُدا کرنے کی کوشش کی ، تو میں ہر گز خاموش نہیں
رہوں گا۔ بلکہ میری تلوار نیام سے باہر
نکل کر ہی میرے مقدر کا فیصلہ کرے گی۔ یہ دھمکی اگرچہ کارگر رہی لیکن خناس بنت
مالک نے مصعب کو غضبناک ہوکر گھر سے نکال کر لاتعلقی کا اعلان کردیا۔مصعب رضی
اللّه عنہ والدہ سے بیحد محبت کرتے تھے۔ اس لئے والدہ کے سخت موقف پر دل شکستہ
ہوکر بہت دیر تک آنسو بہاتے رہے۔ خناس بنت مالک بھی اگرچہ اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا
شکار ہورہی تھیں۔ لیکن انہوں نے اپنے آنسوؤں کو ضبط کئے رکھا، یہاں تک کہ،، مصعب
گھر سے باہر چلے گئے تو کئی پہر مصعب کی جدائی پر زار و قطار روتی بلکتی رہیں۔
کچھ ہی عرصہ میں مصعب رضی اللّه عنہُ کی ظاہری
حالت بدلنے لگی۔ سرخ و سفید چمکدار و ملائم چمڑی بھوک اور زمانے کی سختیوں کا شکار
ہوگئی۔ متواتر فاقوں نے مصعب کو ہڈیوں کا ڈھانچہ بنادیا تھا۔ ریشمی لباس اُونی چیتھڑوں
سے بدل چکا تھا۔ اور حضرمی چپلیں پہنے
والے کے پاؤں کو مکہ کے خار و نوکیلے پتھروں نے بوسہ لے لیکر زخمی کرڈالا تھا۔ لوگ
مصعب کی حالت دیکھ کر افسوس کرتے ، کسی کی آنکھ نم ہوجاتی تو کوئی بے دین کہتا،
دیکھو لات وہبل نے مصعب سے کیسا بہترین انتقام لیا۔
لیکن وہ بدنصیب لوگ نہیں جانتے تھے کہ،، مصعب اب
صرف زمان گیتی پر ہی محفلوں میں زیر بحث نہ تھے بلکہ افلاک پر قدسی ملائک بھی حیرت
و خوشی سے اُنکی استقامت پر نثار ہورہے تھے۔ اور سید دو عالم صلی اللّه علیہ وسلم
کی نگاہ ناز میں مصعب رضی اللّه عنہُ وہ مقام حاصل کرچکے تھے کہ،، جونہی
قریۃالانصار (مدینہ) کے 12 خوش نصیبوں نے بیعت عقبی اول کے بعد اپنی تربیت،
فقہی احکام اور تبلیغ دین کیلئے ایک معلم و سفیر اسلام کی درخواست تاجدار کائنات
کی بارگاہ میں پیش کی تو کریم آقا علیہ السلام کی نگاہ ناز نے مصعب رضی اللّه عنہُ
کو اسلام کا پہلا سفیر منتخب فرماکر مدینہ روانہ فرمادیا۔
اور کچھ ہی عرصہ میں مصعب رضی اللّه عنہُ نے
مدینہ پہنچ کر یہ ثابت کردیا کہ حضور سید دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ انتخاب کسقدر حکمت و دانشمندی کا مظہر
تھا۔ مصعب رضی اللّه عنہُ نے نا صرف یہ کہ،، اپنے اخلاق و اعلی تربیت کے سبب
بہترین حکمت عملی سے مدینہ والوں کے دل جیت لئے، بلکہ،، آپکی فہم فراست نے جلد ہی
یہودیوں کی لگائی آگ جس کی وجہ سے انصارمدینہ کے دو بڑے قبائل اُوس اور خزرج
برسوں سے ایک دوسرے کے خونی دشمن بنے ہوئے تھے۔ اور یہودی اس آگ کو
مزید بھڑکاتے رہتے تھے تاکہ انصار اس قبائلی جنگ کیلئے اسلحہ اور قرض مہنگے سُود
پر اَن یہودیوں سے حاصل کرتے رہیں۔
مصعب کی انتھک کوششوں اور نصیحت سے بلاآخر ایک دن انصار مدینہ کے گھروں میں لگی یہ آگ بجھ گئی۔
اور مدینہ طیبہ میں محبتوں کے غنچوں کی آبیاری نے لوگوں کو مصعب اوُر اسلام کا
گرویدہ بناڈالا۔
مدینہ کے لوگوں کو مصعب کی صورت میں ایک مشفق و
مہربان ناخدا مل گیا تھا جو طوفان میں پھنسی انکی کشتی کو ساحل تک حفاظت سے نکال
لایا تھا۔ مدینہ کے لوگ مصعب پر نثار تھے، جبکہ مصعب کی زبان پر ہر گھڑی اپنے کریم
آقا علیہ السلام کے بیمثال حسن اخلاق کے تذکرے تھے۔ جسکی وجہ سے مدینہ کے نومسلموں
کے دلوں میں روز بروزعشق مصطفی صلی اللّه
علیہ وسلم خُوب پروان چڑھ رہا تھا۔ مصعب مدینے میں ادب و سلوک کی منازل سے
لوگوں کو روشناس کرارہے تھے۔ جسکی وجہ سے انصار مدینہ کا شوقَ دید و وصال لبریز
ہوا چاہتا تھا۔
پھر مدینہ کے 72 لوگ ایک وفد کی
صورت میں مصعب کی رہنمائی میں مکہ آئے ۔تاکہ حضور علیہ السلام سے مدینہ طیبہ میں
دائمی شرف اقامت کی درخواست کی جاسکے، آنکھوں کی پیاس بجھی تو انصار نے جانا کہ،،
جان جاناں صلی اللہ علیہ وسلم کے تعمیل حکم کی خاطر مکہ سے دور رہ کر مصعب ہجر کی
کیسی سختی برداشت کررہے ہیں۔ بھلا ایسا کون ہوگا جو اپنی خوشی سے ایک لمحہ بھی
حبیب کردگار سے جدائی کا تصور بھی کرسکے ! مدینہ کے لوگوں نے مصعب کی انتھک کوششوں
سے مدینہ میں جوق در جوق لوگوں کی اسلام میں دخول کے قصے اور اُوس و خزرج کے
درمیان مصالحت کے تذکرے سُنائے تو کریم آقا علیہ السلام اتنے خوش ہوئے کہ،، مکہ کے
وحشیوں کے تمام ظلم و ستم کچھ لمحوں کیلئے بھول کر مسکراتے ہوئے مصعب کو
دُعاوں سے نوازتے رہے ۔
مصعب رُخ مصطفی صلی اللّه علیہ وسلم کے جلووں
میں گم تھے، اور دوسری طرف خناس بنت مالک اطلاع پاکر مصعب کی دید کی متمنی تھی۔
کسی کو بھیج کر ملاقات کا پیغام دیا ، تو مصعب کو ہوش آیا، جب ماں کی خدمت میں
حاضری دی۔۔۔۔تب خناس نے بیٹے سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ،کیا میں نے تمہیں نو ماہ اپنے
شکم میں رکھ کر درد برداشت نہیں کئے؟ کیا میں نے تمہیں بچپن سے جوانی تک ناز ونعم
سے نہیں پالا؟ کیا میں نے تمہاری پہلے حبشہ اور اب مدینے کی جدائی برداشت نہیں کی؟
اگر ہاں تو کیا میرا تجھ پر پہلا حق نہ تھا کہ،، پہلے تو میرے پاس آتا ؟
مصعب رُوتے ہوئے کہنے لگے امی جان آپ نے جو کچھ
کہا وہ سچ ہے۔ آپ نے میری پرورش میں کوئی کمی یا زرا سی بھی کوتاہی نہیں کی۔ لیکن
خدا کی قسم مصعب کیلئے ایسا ممکن ہی نہیں کہ،، وہ اپنے آقا علیہ السلام سے پہلے
کسی کو دیکھنا پسند کرے، چاہے وہ آپ جیسی شفیق ماں ہی کیوں نہ ھو۔
مصعب کی گفتگو نے خناس بنت مالک کے غرور کو چکنا
چُور کردیا تھا، اُس نے حسرت سے مصعب کو دیکھا پھر غضبناک لہجے میں بولی، اگر
تمہارے لئے تمہارے نبی اتنے ہی اہم ہیں اور تمہاری نظر میں اگر میری اتنی ہی وقعت
ہے۔ تو ابھی میری نظروں سے دُور ہوجاؤ، اور آئندہ کبھی مجھے اپنی شکل نہ دکھانا۔
میں بھی دل پر پتھر رکھ کر سمجھولُوں گی کہ،، میرا مصعب اب اس دُنیا میں نہیں رہا۔
خناس بنٹ مالک کی گفتگو اور لہجے سے مصعب آبدیدہ
ہو کر ماں کے قدموں سے لپٹ کر روتے ہوئے بولے۔ امی جان میں بھی آپ سے بہت محبت
کرتا ہوں، اس لئے آپکو جہنم کا ایندھن بنتا نہیں دیکھ سکتا۔ خدارا اس ریاکاری کے
طلسم سے نکل انا کے بت کو توڑ ڈالئے تاکہ آپ بھی آخرت کے عذاب سے بچ جائیں۔ خناس
بنت مالک پر مصعب کی گریہ و زاری نے اگرچہ کافی اثر کیا لیکن یکایک شیطانی وساوس
نے انکے دل و دماغ کو پھر سے اپنی گرفت میں لے لیا چنانچہ سنبھل کر شقاوت سے کہنے
لگی۔ میں اپنے آبائی مذہب کو چھوڑ کر ایک نیا دین نہیں اپنا سکتی۔ ورنہ عرب کے لوگ
مجھے کم عقل و کمزور سمجھیں گے۔
ان للّه و انا الیہ راجعون۔
مصعب حتی الامکان کوشش کے باوجود اپنی
والدہ کو دین اسلام کی جانب مائل نہیں کرپائے اور ہجرت سے چند ماہ قبل مصعب
کی والدہ سے یہ آخری ملاقات ثابت ہوئی، تھوڑے ہی عرصہ بعد حکم خداوندی سے محبوبِ
کبریا صلی اللّه علیہ وسلم نے ہجرت فرما کر مدینے کو ہمیشہ کیلئے شرفِ فضیلت عطا
فرمادی۔
ایک دن حضور
سید دو عالم صلی اللّه علیہ وسلم اپنے اصحاب رضوان اللّه اجمعین کے جُھرمٹ میں
جلوہ افروز تھے اور مصعب اس حال میں تشریف لائے کہ،، آپکے جسم پر ایک دھاری
دار کرتہ تھا، جسکی خستہ حالی کا یہ حال تھا کہ،، وہ کئی جگہ سے پیوند کیا گیا
تھا، اور آستینوں میں کپڑے کے بجائے بوسیدہ
چمڑے سے پیوند لگایا گیا تھا۔ صحابہ کی آنکھیں مصعب کی غربت پر چھلک پڑیں، تو
تاجدار مدینہ صلی اللّه علیہ وسلم نے گواہی دی۔ بیشک میں نے مکہ میں مصعب سے ذیادہ
خوبصورت بالوں، بہترین لباس اور ناز و نعم سے پلنے والا نہیں دیکھا۔ مصعب کی
قربانیوں کیلئے تاقیامت اس سے بہترین الفاظ ادا نہیں کئے جاسکیں گے، کیونکہ یہ
محبوب اعظم صلی اللّه علیہ وسلم کا اپنے عاشق کی لازوال محبت کا اعتراف ہے۔
جس طرح حضور سید دو عالم صلی اللّه علیہ وسلم نے
اول سفیر اور اسلام میں پہلا جمعہ پڑھانے کی سعادت مصعب کو عطا فرمائی ۔غزوہ اُحد
میں بھی پرچمِ اسلام مصعب رضی اللّه عنہُ کو عطا فرمایا گیا، اُس دن آپ کے حُسن و
جمال کا یہ حال تھا، کہ نگاہیں آپکے چہرے پر ٹہرتی نہ تھیں، قریب تھا کہ،، مسلمان
یہ جنگ بغیر کسی بڑے نقصان کے جیت جاتے تیراندازوں نے بغیر حکمِ مصطفی صلی اللّه
علیہ وسلم پہاڑی چھوڑ دی جس سے جنگ کا پانسہ بدل گیا، بھاگتے کفار واپس لوٹ آئے، اُس
گھڑی افراتفری کا یہ عالم تھا کہ،، اپنوں کے ہاتھوں اپنے قتل کئے جارہے تھے۔
کفار نبی کریم صلی اللّه علیہ وسلم کی جانب
بڑھنے لگے تو مصعب نے غلامی کا حق ادا کرتے ہوئے پرچم اسلام کو تکبیروں کے ساتھ
دائیں بائیں ہلانا شروع کردیا کفار کی توجہ نبی کریم صلی اللّه علیہ وسلم سے ہٹ کر
مصعب رضی اللّه عنہُ کی جانب مبذول ہوگئی۔ اور آپ شہید ہوگئے۔ اور اُحد کے میدان
میں ستر شُہداء میں امیر حمزہ رضی اللّه عنہُ کے بعد یہ دوسرا بڑا غم تھا جو کریم
آقا علیہ السلام نے اپنے قلب اطہر پر برداشت کیا، روایت ہے کہ،، مصعب کی شہادت کے
بعد ایک فرشتہ نے مصعب کی شکل اختیار کی اور پرچم اسلام زمین پر نہ گرنے پایا۔۔۔
مصعب آج دُنیا سے پردہ فرماتے ہوئے بھی
منفرد تھے، آپکو کفن کیلئے جو چادر دی گئی وہ ظاہری حجم میں چھوٹی تھی، قدم چھپائے
جاتے تو چہرہ کُھل جاتا اور چہرہ چھپانے
کی کوشش میں قدم ظاہر ہوجاتے، سرکار مدینہ نے ارشاد فرمایا چہرہ ڈھانپ دو اور
قدموں کو گھانس سے چھپادو۔ اللّه کے بعد اُحد والوں کا میں خود نگہبان ہوں۔ حضور
سید دُو عالم صلی اللہ علیہ نے اپنے اصحاب کو اُحد والوں کے قبور کی زیارت کی
ترغیب دیتے ہُوئے ارشاد فرمایا ، اللہ کی قسم قیامت تک جو انہیں سلام پیش کرے گا،
یہ شُہدا ٗ بھی اُنہیں جواب دیں گے۔
Sunday, 22 October 2017
تماشہ ء ابلیس قسط 3
فوزی میری جان ! میں ایکبار پھر تم سے معافی چاہتی ہوں، میری گفتگو
سے تمہارے آبگینے کو جو ٹھیس پہنچی ہے۔ اگرچہ اسکا ازالہ ممکن نہیں ہے۔لیکن میں تم
سے ایک وعدہ ضرور کرسکتی ہوں کہ،، میں تمہیں زندگی میں کبھی شرمسار نہیں ہونے دونگی۔۔۔۔
ارے نہیں فری تم خومخواہ جذباتی ہورہی ہو۔ اگرچہ یہ سب کچھ ایک تلخ حقیقت ہے، لیکن
کم ازکم اس درد کیساتھ مجھے تم میں موجود ایک مخفی قوت سے شناسائی حاصل ہوگئی۔اور
اب تم مجھے اپنا اسسٹنٹ ہی سمجھو۔ہم دونوں
مل کر ہر مشکل کا حل تلاش کریں گے، فوزیہ نے بہت جلد اپنے جذبات پر قابو پالیا
تھا۔
جبران کے معمولات میں تبدیلی فریال سمیت گھر کے تمام افراد کو محسوس
ہورہی تھی۔ پروفیسر کمیاب لیسنگی کی آمد سے قبل جبران یونیورسٹی کے علاوہ بہت کم
وقت باہر گزارا کرتا تھا۔لیکن اب اسکا اکثر وقت گھر سے باہر گزرنے لگا تھا،
ایکدن تو جبران نے حد ہی کردی جب وہ فریال کو یونیورسٹی چھوڑ کر ایسا
غائب ہوا کہ فریال کو گھر واپسی کیلئے رکشہ کرنا پڑگیا، گھر پہنچ کر معلوم ہوا کہ
جبران گھر بھی نہیں پہنچا۔ فریال کو یقین تھا کہ،، ہو نہ ہو وہ کم سے ملنے کیلئے
گیا ہوگا ! فریال نے امی سے فوزیہ کی برتھ ڈے کا بہانہ بنایا اور تجسس کے ہاتھوں
مجبور ہوکر پروفیسر کی عارضی اقامت گاہ جا پہنچی۔
بنگلے کے باہر جبران کی گاڑی دیکھ کر فریال کو اپنے غصہ پر قابو
رکھنا مشکل ہورہا تھا۔ وہ ابھی بیل کا بٹن دبانے کا ارادہ ہی کررہی تھی کہ،، اُسکی
نگاہ بغلی دروازے کی درز پر پڑی، جسکا مطلب صاف تھا کہ،، بغلی دروازہ اندر سے لاک
نہیں ہے۔ اگرچہ کسی کے گھر میں بغیر اجازت داخل ہونا غیر اخلاقی عمل تھا، لیکن اس
طرح وہ اچانک جبران کی حرکات سے آگاہ بھی ہوسکتی تھی یہی سوچ کر فریال خاموشی سے
دروازے کو دھکیل کر اندر داخل ہوگئی۔ کار پورچ میں بھی کوئی مُلازم موجود نہیں
تھا۔ مین پورشن کا دروازہ اندر سے لاک تھا، سُو فریال نے موقع غنیمت دیکھ کر بنگلے
کی عقبی جانب سے اندر جانے کا فیصلہ کرلیا۔ بنگلے کی مغربی جانب ایک گلی موجود
تھی۔ فریال نے نصف گلی ہی عبور کی ہوگی کہ
ایک کمرے سے نسوانی قہقہے کی آ واز نے فریال کو اپنی جانب متوجہ کرلیا۔ یقینا یہ
مترنم ہنسی اُسی چڑیل کم کی ہوگی۔ یہی سُوچتے ہُوئے فریال نے جلدی سے گلی عبور کی
لیکن پھر اُسے خود ہی واپس دیوار کی اُوٹ حاصل کرنی پڑگئی۔
کیونکہ پچھلے دروازے سے کچھ پہلے ہی انار کے ایک درخت کے قریب کمیاب لیسنگی آلتی پارے مارے سُورج سے
نگاہیں لڑا رہا تھا۔ اور اُسکا تمام بدن سُونے کی طرح جگمگا رہا تھا۔ جبکہ لباس کے نام پر ایک مختصر سا شارٹ اُس کے
جسم پر موجود تھا۔ فریال نے گلاب کے ایک گھنے پودے سے کمیاب کو بغور دیکھا۔ ا‘سکا جسم واقعی حسن کا شاہکار تھا۔
کوئی نہیں کہہ سکتا تھا۔کہ،، وہ ایک بوڑھے انسان کا جسم ہے۔ تمام جسم پر کوئی بال موجود نہیں تھا ۔ یوں لگتا تھا جیسے
تمام جسم مکھن صندل اور زعفران گوندھ کر بنایا گیا ہُو۔ اگلے ہی لمحے فریال نے
پروفیسر کی آنکھوں کو دیکھا تو ایکدم آنکھوں کی جگہ ۲ سُورج سے دہکتے دکھائی دئیے۔جسکی
وجہ سے فریال کے جسم پر کپکپاہٹ سی طاری ہُوگئی۔ اور فریال بے ساختہ اُلٹے قدموں
مین گیٹ کی طرف واپس پلٹ گئی۔
جاری ہے۔
Sunday, 1 May 2016
بِیٹی
بِیٹی
کئی دِن سے میں اِس سوال کا جواب تلاش کررہا تھا ۔ کہ،، کیوں
ہمیشہ باپ کو بیٹی ہی ذیادہ پیاری
نظر آتی ہے۔۔۔؟
اِس سوال کا جواب گُذشتہ دِنوں مجھے اپنی سات برس کی بیٹی جائزہ
علی کے ایثار نے سمجھا دیا۔۔۔ میں نے کئی مرتبہ محسوس کیا ہے کہ جب بیٹے کھیل رہے ہُوتے
ہیں۔ جائزہ کی نِگاہیں چوری چُوری میرے چہرے کا طواف کررہی ہُوتی ہیں۔۔۔ اُور جب میں
اُسکی چوری پکڑ لیتا ہُوں۔تو وُہ مسکرا کر اپنی نظریں جھکا لیتی تھی۔
اُس دِن بھی پانچ سالہ احمد رضا مجھ سے ضد کررہا تھا۔کہ آپ نے
بھائی کو موبائیل گفٹ کیا ہے۔ تو مجھے بھی پلے اسٹیشن یا ٹیبلیٹ پی سی لا کر دیں۔ اچانک
میرے دِل میں خیال آیا کہ،، ہر بچے نے اپنی پسند کی چیز لے لی ہے۔لیکن جائزہ نے کچھ
نہیں مانگا۔ اَب صرف وہی باقی رِہ گئی ہے۔۔۔ سُو اُسے بھی کچھ نہ کچھ بڑا گفٹ چاہیئے
ہُوگا۔
میں نے اُسکی جانب دیکھا، تو حسب سابق وُہ مجھے ہی دیکھ رَہی
تھی۔
میں نے پوچھا۔گُڑیا سب ہی گفٹ مانگ رہے ہیں آپکو بھی کوئی مہنگا
گفٹ چاہیئے۔۔۔۔؟
اُس نے مُسکرا کر میری جانب دیکھا اُورکہا۔ نہیں بابا موبائیل
اُور ٹیبلیٹ تو بُہت مہنگے ہُوتے ہیں مجھے جب کھیلنا ہُوگا۔ تو آپکے ہی موبائیل پر
کھیل لُونگی۔۔۔ میں نے حیرت سے استفسار کیا گُڑیا اگر کچھ چاہیئے تو کہہ دُو پیسے کی
فکر مت کرو۔
اُس نے مُسکرا کر ایکبار پھر میری جانب دیکھا اُور بُولی بابا
اگر آپ دینا ہی چاہتے ہیں تو ایک چھوٹی سی گُڑیا لا دیجئے گا۔۔۔ بس وہی کافی ہے۔
۔
مجھے میرے سوال کا جواب مِل چُکا تھا۔۔۔ کہ،، باپ کے دِل میں
بیٹی کی مُحبت قرض کی طرح ہُوتی ہے۔ جِسے دھیرے دھیرے بیٹی باپ کے دِل پر چڑھاتی جاتی
ہے۔۔ پھر باپ بیٹی کو کتنا ہی لُوٹادے۔ اُسے ہمیشہ یہی لگتا ہے ۔کہ ابھی قرض چُکانا
باقی ہے۔
.
Tuesday, 12 April 2016
Futuh al Rabbani Sharah (Audio)
فرمان غوث الاعظم رضی اللہ عنہ ۔
جو شخص نبی کریم روف و رحیم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی نہیں کرتا اور اپنے ایک ہاتھ میں آپکی شریعت اور دوسرے ہاتھ میں قرآن نہیں تھامتا۔
اسکی رسائی اللہ کریم تک نہیں ہوتی۔ وہ ہلاک اور تباہ و برباد ہوجائے گا۔ گمراہی اور ضلالت اسکا مقدر ٹہرے گی شریعت اور قران بارگاہ الہی تک تیری رہنمائی کریں گے۔ اور سنت کی محبت تجھے آقا کریم کے دربار تک پہنچادے گی۔
یاد رکھ علم چھلکا ہے اور عمل اسکا مغز ہے۔ چھلکے کی حفاظت اس لئے ہے تاکہ مغز محفوظ رہے۔ اور مغز کو سنبھال کر اس لئے رکھا جاتا ہے تاکہ اس سے جوہر نکالا جاسکے۔
وہ چھلکا کس کام کا جس میں مغز نہ ہو۔ اور وہ مغز بھلا کس کام کا جس میں جوہر نہ ہو۔ سنو ! علم ضائع ہوچکا ہے ۔کیونکہ جس علم پر عمل نہ ہو ۔ وہ علم کس کام کا ؟ عمل کے بغیر علم بھلا کیا نفع دیگا۔
اے صاحب علم اگر تو کامیابی کا طلبگار ہے تو اپنے علم پر عمل کر اور اس سے لوگوں کو نفع پہنچا۔
اے طالب مولی تیرا صرف اتنا کہہ دینا کافی نہیں ہے کہ،، میں حضور علیہ السلام کا امتی ہوں تیرے قول و فعل کی حضور سید دو عالم علیہ السلام سے موافقت ہی تجھے آخرت میں حضور علیہ السلام کے قرب و وصال سے ہمکنار کرے گی۔
جو شخص نبی کریم روف و رحیم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی نہیں کرتا اور اپنے ایک ہاتھ میں آپکی شریعت اور دوسرے ہاتھ میں قرآن نہیں تھامتا۔
اسکی رسائی اللہ کریم تک نہیں ہوتی۔ وہ ہلاک اور تباہ و برباد ہوجائے گا۔ گمراہی اور ضلالت اسکا مقدر ٹہرے گی شریعت اور قران بارگاہ الہی تک تیری رہنمائی کریں گے۔ اور سنت کی محبت تجھے آقا کریم کے دربار تک پہنچادے گی۔
یاد رکھ علم چھلکا ہے اور عمل اسکا مغز ہے۔ چھلکے کی حفاظت اس لئے ہے تاکہ مغز محفوظ رہے۔ اور مغز کو سنبھال کر اس لئے رکھا جاتا ہے تاکہ اس سے جوہر نکالا جاسکے۔
وہ چھلکا کس کام کا جس میں مغز نہ ہو۔ اور وہ مغز بھلا کس کام کا جس میں جوہر نہ ہو۔ سنو ! علم ضائع ہوچکا ہے ۔کیونکہ جس علم پر عمل نہ ہو ۔ وہ علم کس کام کا ؟ عمل کے بغیر علم بھلا کیا نفع دیگا۔
اے صاحب علم اگر تو کامیابی کا طلبگار ہے تو اپنے علم پر عمل کر اور اس سے لوگوں کو نفع پہنچا۔
اے طالب مولی تیرا صرف اتنا کہہ دینا کافی نہیں ہے کہ،، میں حضور علیہ السلام کا امتی ہوں تیرے قول و فعل کی حضور سید دو عالم علیہ السلام سے موافقت ہی تجھے آخرت میں حضور علیہ السلام کے قرب و وصال سے ہمکنار کرے گی۔
01 - Majlis 1 - نفس کی پہچان ۔ حصہ اول | |
---|---|
Download |
02 - Majlis 1 - نفس کی پہچان ۔ حصہ دوم | |
---|---|
Download |
03 - Majlis 1 - نفس کی پہچان ۔ حصہ سوم | |
---|---|
Download |
04 - Majlis 2 - جدو جہد ۔ حصہ اول | |
---|---|
Download |
05 - Majlis 2 - جدو جہد ۔ حصہ دوم | |
---|---|
Download |
06 - Majlis 2 - جدو جہد ۔ حصہ سوم | |
---|---|
Download |
07 - Majlis 3 - دنیا کی محبت کا انجام ۔ حصہ اول | |
---|---|
Download |
08 - Majlis 3 - خالق سے شکوہ نہ کر ۔ حصہ دوم | |
---|---|
Download |
09 - Majlis 4 - بھلائی کا دروازہ ۔ حصہ اول | |
---|---|
Download |
10 - Majlis 4 - بھلائی کا دروازہ ۔ حصہ دوم | |
---|---|
Download |
11 - Majlis 5 - مخلوق یا خالق ۔ حصہ اول | |
---|---|
Download |
12 - Majlis 5 - مخلوق یا خالق ۔ حصہ دوم | |
---|---|
Download |
13 - Majlis 6 - شان اولیاء | |
---|---|
Download |
14 - Majlis 7 - دنیا مصیبت کا گھر | |
---|---|
Download |
15 - Majlis 8 - مرشد تلاش کر | |
---|---|
Download |
16 - Majlis 9 - خادم سے مخدوم | |
---|---|
Download |
17 - Majlis 10 - تقویٰ کا انعام ۔ حصہ اول | |
---|---|
Download |
18 - Majlis 10 - تقویٰ کا انعام ۔ حصہ دوم | |
---|---|
Download |
19 - Majlis 11 - اللہ کو پہچانو! ۔ حصہ اول | |
---|---|
Download |
20 - Majlis 11 - اللہ کو پہچانو! ۔ حصہ دوم | |
---|---|
Download |
21 - Majlis 12 - غافل نہ بن ۔ حصہ اول | |
---|---|
Download |
22 - Majlis 12 - غافل نہ بن ۔ حصہ دوم | |
---|---|
Download |
23 - Majlis 13 - اولیاء کا ادب کر | |
---|---|
Download |
Friday, 18 March 2016
Abyaat e Bahu Sharah (Audio)
01- ایہہ دُنیا زن حیض پلیتی، کتنی مَل مَل دھووَن ھُو | |
---|---|
Download |
02- ایمان سلامت ہر کوئی منگے ، عِشق سلامت کوئی ھُو | |
---|---|
Download |
03- الف اُللہ چنبے دی بوٹی ، میرے من وچ مُرشد لائی ھُو | |
---|---|
Download |
04- الف اُللہ پڑھیوں پڑھ حافظ ہویوں، نا گیا حجابوں پَردا ھُو | |
---|---|
Download |
05- اَحد جد دتی وِکھالی ، از کود ہویا فانی ھُو | |
---|---|
Download |
06 - الف اَللہ صحی کیتو سے جداں، چمکیا عشق اگوہاں ھُو | |
---|---|
Download |
07 - اَلَستُ بِرَبِکُم سنیا دل میرے ، جند قَالُو ا بَلی کو کیندی ھُو | |
---|---|
Download |
08 - ایہو نفس اساڈا بیلی، جو نال اساڈے سِدھا ھُو | |
---|---|
Download |
09 - ازل ابد نوں صحی کیتوسے، ویکھ تماشے گزرے ھُو | |
---|---|
Download |
10 - اندر ھُو تے باہر ھُو، ایہ دَم ھُو دے نال جلیندا ھُو | |
---|---|
Download |
11 - ادھی لعنت دُنیا تائیں ، تے ساری دنیاداراں ھُو | |
---|---|
Download |
12 - ایہہ تن میرا چشماں ہووے ، تے میں مُرشد ویکھ نہ رَجاں ھُو | |
---|---|
Download |
13 - اندر وِچ نماز اساڈی ، ہکسے جا نتیوے ھُو | |
---|---|
Download |
14 - اَکھیں سرخ موہیں تے زردی، ہر دَلوں دِل آہیں ھُو | |
---|---|
Download |
15 - اندر کلمہ کِل کِل کردا، عشق سکھایا کلماں ھُو | |
---|---|
Download |
16 - ایہہ تن رُب سچے دا حجرا، وِچ پا فقیرا جھاتی ھُو | |
---|---|
Download |
17 - ایہہ تن رَب سچے دا حجرا ، دل کھڑیا باغ بہاراں ھُو | |
---|---|
Download |
18 - اَوجھڑ جھل تے مارُو بیلا، جتھے جالن اساڈی آئی ھُو | |
---|---|
Download |
19 - آپ نہ طالب ہین کہیں دے ، لوکا ں نُوں طالب کردے ھُو | |
---|---|
Download |
20 - اندر وی ھُو تے باہر وی ھُو ، بَا ھُو کِتھاں لبھیوے ھُو | |
---|---|
Download |
21 - الف اُللہ چنبے دی بوٹی ، میرے مَن وچ مُرشد لاندا ھُو | |
---|---|
Download |
22 - باھو باغ بہاراں کھڑیاں، نرگس ناز شرم دا ھُو | |
---|---|
Download |
23 - بغداد شہر دی کیا نشانی ، اُچیاں لمیاں چیراں ھُو | |
---|---|
Download |
24 - بغداد شریف وَنچ کراہاں، سَودا نے کِتو سے ھُو | |
---|---|
Download |
25 - بے ادباں ناں سر ادب دی ، گئے ادباں توں وانجے ھُو | |
---|---|
Download |
26 - بِسمِہ اللہ اِسم اَللہ دا ، ایہہ وِی گہناں بھارا ھُو | |
---|---|
Download |
27 -بنھ چلایا طرف زمین دے ، عرشوں فرش ٹکایا ھُو | |
---|---|
Download |
28 -بزرگی نوں گَھت وہن لوڑھایئے، کریئے رج مُکالا ھُو | |
---|---|
Download |
29 - ب ت پڑھ کے فاضل ہوئے ، ہک حرف نہ پڑھیا کِسے ھُو | |
---|---|
Download |
30 - بوہتی میں اوگن ہاری، لاج پئی گَل اس د ے ھُو | |
---|---|
Download |
31 - پڑھ پڑھ علم ملوک رجھاون، کیا ہو یا اِس پڑھیاں ھُو | |
---|---|
Download |
32 - پڑھ پڑھ عالِم کَرن تکبر، حافظ کَرن وڈیائی ھُو | |
---|---|
Download |
33 - پڑھ پڑھ عِلم مشائخ سداون، کرن عبادت دوہری ھُو | |
---|---|
Download |
34 - پڑھ پڑھ عِلم ہزار کتاباں، عالم ہوئے بھار ے ھُو | |
---|---|
Download |
35 - پڑھیا علم تے وَدھی مغروری ، عقل بھی گیا تلوہاں ھُو | |
---|---|
Download |
36 - پاک پلیت نہ ہوندے ہر گز، توڑے رہندے وِچ پلیتی ھُو ۔ پیر ملیاں جے پیڑ ناں جاوے، اُس نُوں پیر کی دَھرنا ھُو | |
---|---|
Download |
37 - پاٹا دامن ہویا پرانا، کچرک سیوے درزی ھُو | |
---|---|
Download |
38 - پنچے محل پنچاں وِچ چانن، ڈیوا کِت وَل دھریئے ھُو | |
---|---|
Download |
39 - تارکِ دُنیا تد تھیوسے ، جداں فقر ملیوسے خاصا ھُو | |
---|---|
Download |
40 - تُلہ بَنھ توکل والا ، ہو مردانہ ترئیے ھُو | |
---|---|
Download |
41 - تن مَن یار میں شہر بنایا، دل وچ خاص محلہ ھُو | |
---|---|
Download |
42 - توڑے تنگ پُرانے ہووَن، گُجھے نہ رہندے تازی ھُو | |
---|---|
Download |
43 - تسبی دا تو کسبی ہویوں، ماریں دَم وَلیاں ھُو | |
---|---|
Download |
44 - تدوں فقیر شتابی بندا، جد جان عشق وِچ ہارے ھُو ۔ تو تاں جاگ نہ جاگ فقیرا ، اَنت نوں لوڑ جگایا ھُو | |
---|---|
Download |
45 - تسبی پھری تے دِل نہیں پھریا ، کی لیناں تسبی پھڑ کے ھُو | |
---|---|
Download |
46 - ثابت صِدق تے قدم اگیرے ، تائیں رب لبھیوے ھُو | |
---|---|
Download |
47 - ثابت عشق تنہاں نوں لدھا، جِنہاں ترٹی چَوڑ چا کیتی ھُو | |
---|---|
Download |
48 - جو دِل منگے ہووے ناہیں، ہووَن ریہا پریرے ھُو | |
---|---|
Download |
49 - جے توں چاہیں وحدت رب دِی، مَل مُرشد دِیاں تَلیاں ھُو | |
---|---|
Download |
50 - جس الف مطالیہ کیتا، ب دا باب نہ پڑھدا ھُو | |
---|---|
Download |
51 - جَیں دل عشق خرید نہ کیتا، سو دِل بخت نہ بختی ھُو | |
---|---|
Download |
52 - جَیں دِل خرید نہ کیتا، سو دِل درد نہ پَھٹی ھُو | |
---|---|
Download |
53 - جَیں دِل عشق خرید نہ کیتا، اوہ خُسرے مرد زنانے ھُو | |
---|---|
Download |
54 - جس دِینہہ میں دَر تینڈے تے، سجدہ صحی وَنج کیتا ھُو | |
---|---|
Download |
55 - جو پاکی بن پاک ماہی دے، سو پاکی جان پَلیتی ھُو | |
---|---|
Download |
56 - جودَم غافل سو دَم کافر، سانوں مُرشد ایہہ پڑھایا ھُو | |
---|---|
Download |
57 - جتھے رَتی عشق وکاوے ، اُوتھے مَناں ایمان دویوے ھُو | |
---|---|
Download |
58 - جنگل دے وِچ شیر مریلا ، باز پوے وِچ گھر دے ھُو | |
---|---|
Download |
59 - جنہاں عشق حقیقی پایا ، مونہوں نہ کُجھ الاوَن ھُو | |
---|---|
Download |
60 - جیوندے کی جانن سار کویاں دِی، سو جانے جو مَردا ھُو | |
---|---|
Download |
61 - جیوندیاں مر رہناں ہووے ، تاں ویس فقیراں بَہیے ھُو | |
---|---|
Download |
62 - جے رب ناتیاں دھوتیاں مِلدا ، تاں مِلدا ڈڈواں مچھیاں ھُو | |
---|---|
Download |
63 - جِنہاں شَوہ الف تِھیں پایا، پَھول قرآن نہ پڑھدے ھُو | |
---|---|
Download |
64 - جے کر دِین علم وِچ ہوندا ، تاں سِر نیزے کیوں چڑھدے ھُو | |
---|---|
Download |
65 - جَد دا مُرشد کاسہ دِتا ، تد دِی بے پرواہی ھُو | |
---|---|
Download |
66 - جَاں تَائیں خُودی کریں خود نفسوں ، تا تائیں رب نہ پاویں ھُو | |
---|---|
Download |
67 - جَل جلیندیاں جنگل بَھوندیاں ، میری ہِکا گل نہ پَکی ھُو | |
---|---|
Download |
68 - جاں جاں ذات نہ تھیوے با ھو رح ، تاں کم ذات سدیوے ھُو | |
---|---|
Download |
69 - جس دِل اِسم اَللہ دا چمکے ، عشق دِی کردا بَلے ھُو | |
---|---|
Download |
70 - چڑھ چناں تے کررُشنائی ، ذکر کریندے تارے ھُو | |
---|---|
Download |
71 - چڑھ چناں تے کر رُشنائی، تارے ذِکر کریندے تیرا ھُو | |
---|---|
Download |
72 - حافظ پڑھ پڑھ کرن تکبر ، مُلاں کَرن وڈیائی ھُو | |
---|---|
Download |
73 - خام کی جانن سار فقر دی ، جیہڑے محرم ناہیں دِل دے ھُو | |
---|---|
Download |
74 - دِل دریا سمندروں ڈونگھے ، کون دِلاں دِیاں جانے ھُو | |
---|---|
Download |
75 - دِل دریا سمندروں ڈونگھا ، غوطہ مار غواصی ھُو | |
---|---|
Download |
76 - دِل دریاں خواجہ دیاں لہراں ، گُھمن گھیر ہزاراں ھُو | |
---|---|
Download |
77 - دِلے وِچ دِل جو آکھیں ، سو دِل دُور دلیلوں ھُو | |
---|---|
Download |
78 - دِل کالے کُولوں منہ کالا چنگا ، جے کوئی اِس نُوں جانے ھُو | |
---|---|
Download |
79 - دِل تے دفتر وحدت والا ، دائم کریإ مطالیا ھُو | |
---|---|
Download |
80 - درد ادر دا اندر ساڈے ، باہر کراں تا گھائل ھُو | |
---|---|
Download |
81 - درد منداں دے دُھوئیں دُھکھدے ، ڈ ردا کوئی نا سیکے ھُو | |
---|---|
Download |
82 - دِین تے دُنیا سکیاں بھیناں ، تینوں عقل نہیں سمجھیندا ھُو | |
---|---|
Download |
83 - دِل دریاں خواجہ دیاں لہراں ، گُھمن گھیر ہزاراں ھُو | |
---|---|
Download |
84 - دُنیا گھر منافق دے ، یا گھر کافر دے سونہدی ھُو | |
---|---|
Download |
85 - دُنیا ڈھونڈن والے کُتے ، دَر دَر پھرن حیرانی ھُو | |
---|---|
Download |
86 - دُدھ تے دہی ہر کوئی رِڑکے ، عاشق بھاہ رِڑکیندے ھُو | |
---|---|
Download |
87 - درد منداں دیاں آہیں کولُوں ، پہاڑ پتھر دے جھڑدے ھُو | |
---|---|
Download |
88 - دلیلاں چھوڑ وجودوں ، ہو ہشیار فقیرا ھُو | |
---|---|
Download |
89 - دِل بازار تے منہ دروازہ ، سینہ شہر ڈسیندا ھُو | |
---|---|
Download |
Subscribe to:
Posts (Atom)