
حیران کُن بات تھی کہ وُہ نیند کی حالت میں بھی یہ بات
بخوبی جانتا تھا کہ ،، وُہ ایک خواب دیکھ رَہا ہے۔اُور صرف اتنا ہی نہیں۔ بلکہ
اُسے تو یہ بھی معلوم تھا۔ کہ اِس خواب میں مزید کیا کیا واقعہ پیش آنے والاہے۔
اُور اِسکی وجہ اُسکی رُوحی قوت کا مشاہدہ بھی نہیں تھی۔ بلکہ وُہ اِس خواب کو
گُذشتہ چند ماہ میں اتنے تواتر کیساتھ دیکھ چُکا تھا۔ کہ،، اِس خواب کو کسی بھی
وقت اُسکی تمامتر جزیئات کیساتھ حرف بحرف
بیان کرسکتا تھا۔
چُنانچہ آج بھی خواب...