
جلیل القدر انبیاٗ کرام علیہم السلام میں سیدنا ابراہیم علیہ السلام کا اِسم مبارک
بُہت نمایاں ہے۔ جہاں آپ کی ایک خصوصیت بُت شکنی ہے۔ تو دُوسری طرف آپکی مہمان
نوازی بھی بُہت مشہور ہے۔ اُور آپکا یہی وصف آپکے صاحبزادگان سیدنا اسماعیل
علیہ السلام میں بالعموم اُور سیدنا اسحق علیہ السلام میں بالخصوص نمایاں نظر آتا
ہے۔
حضرت اسحاق علیہ السلام کی زُوجہ حضرت حمصہ سے آپکے دُو
جڑواں بیٹے پیدا ہُوئے۔ جنکی ولادت پہلے
ہُوئی وُہ عیص کہلائے۔...