
گُذشتہ
سے پیوستہ۔
کیوں
میرے دُوست تم نے انسانوں کو مارکیٹنگ کرتے ہُوئے
تو ہزار مرتبہ دیکھا ہُوگا۔ لیکن کیا کسی انسان کو مجھ جِن زادے کی طرح
مارکیٹنگ کرتے بھی دیکھا ہے۔۔۔ ابو شامل نے تفاخر سے سینہ پُھلاتے ہُوئے داد طلب
نِگاہوں سے کامل علی کی جانب دیکھا۔۔۔۔۔۔ یار تمہاری پرفارمنس تو واقعی زبردست
تھی۔۔۔ لیکن یہ بتاوٗ کہ نفاست صدیقی کو اعتبار کیسے دِلاوٗ گے۔۔۔۔ اُور یہ آئل
جسکا ابھی تُم نفاست صدیقی سے تذکرہ کررہے
تھے۔ وُہ کہاں سے...