
تذکرہ اِک پری کا۔۔۲۶ جھلک یار پھر آئی نظر۔
عِمران احمد وقاص گُذشتہ پندرہ بیس دِنوں سے بابا صابر صاحب کو دیوانوں کی طرح
ڈُھونڈ رَہا تھا۔۔۔ وُہ جاننا چاہتا تھا کہ،، بابا صابر صاحب نے مُرشد کریم سے
کوثر کے متعلق مُلاقات کی اجازت حاصل کرلی
ہے۔یا نہیں۔ لیکن بابا صابر صاحب علی پُور کے مجذوب کا قصہ سُنا کر ایسے غائب
ہُوئے تھے ۔جیسے گُویا اُنکو زمین نِگل گئی ہُو۔ یا وُہ آسمان کی سیر کو چلے گئے
ہُوں۔۔۔ جُوں جُوں دِن گُزرتے...