
اللہ کریم نے اپنی عبادت کے واسطے انسان و
جنات کو پیدا فرمایا: القران ۔اُور اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کا چرچا بُلند
فرمانے کیلئے بَزم کائنات کو سجایا۔ (مفہوم : حدیث لولاک)جس طرح سیدنا آدم علیہ
السلام کو ابو البشر کہا جاتا ہے۔کہ ،، آپ تمام انسانوں کے باپ ہیں۔ اِسی طرح
شیطانِ لعین کو ابو الجن کہا جاتا ہے۔ جن کے لغوی معنی ہیں،، نظر نہ آنے والا،،
جنات اُور فرشتوں کی ظاہری تخلیق اِنسانوں سے پہلے کی گئی۔ جسکا جواز یہ ہے کہ،،
فرشتوں اُور...