
مُرشدی بیگم اُور غلام
محترم قارئین کرام السلامُ علیکم
میں آپ کا بُہت شکر گُزار ہُوں۔ کہ،، آپ میری باتیں سُن
لیتے ہیں۔ یعنی کے پڑھ لیتے ہیں۔ اُور اسطرح آپکے سُننے اُور بقولِ بیگم ہمارے
ہذیان بَک لینے سے ہمارے سینے کا غُبار لفظوں کی بھڑاس کی صورت باہر نِکل جانے کے
باعث غم کُچھ ہلکا پڑ جاتا ہے۔ ویسے کتنی عجیب بات ہے نا کہ،، کچھ باتوں کا دُنیا
میں وجود ہی نہیں ہُوتا۔ اُور لوگ اُن باتوں پر ایسے ہی اعتماد کرلیتے ہیں۔ جیسے
ہر ذِی نفس کا اِس مُحاورے...