بِیٹی
کئی دِن سے میں اِس سوال کا جواب تلاش کررہا تھا ۔ کہ،، کیوں
ہمیشہ باپ کو بیٹی ہی ذیادہ پیاری
نظر آتی ہے۔۔۔؟
اِس سوال کا جواب گُذشتہ دِنوں مجھے اپنی سات برس کی بیٹی جائزہ
علی کے ایثار نے سمجھا دیا۔۔۔ میں نے کئی مرتبہ محسوس کیا ہے کہ جب بیٹے کھیل رہے ہُوتے
ہیں۔ جائزہ کی نِگاہیں چوری چُوری میرے چہرے کا طواف کررہی ہُوتی ہیں۔۔۔ اُور جب میں
اُسکی چوری پکڑ لیتا ہُوں۔تو وُہ مسکرا کر اپنی نظریں جھکا لیتی تھی۔
اُس دِن بھی پانچ...