
آج عمیر کے گھر ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، تھوڑی ہی دیر میں اس بچے کے حُسن و جمال کے قصے شہر کی اکثر خواتین کے زبان پر زد و عام تھے۔ کچھ عورتوں کا کہنا تھا کہ،، اُنہوں نے دس
سالوں میں اتنا حسین بچہ نہیں دیکھا۔ ۔۔۔ کوئی اس بات کو سراسر افسانے سے تعبیر
کررہا تھا۔جبکہ کسی کا خیال تھا کہ،، بچے عموما خوبصورت ہی دکھائی دیتے ہیں۔ لیکن
مردوں کا حُسن وہی ہے جو بلوغت کے بعد بھی قائم رہے۔ تب کسی نے کہا صرف حُسن کی
بات نہیں اُس کی پیشانی...