میرے سَرکار کے نَاخُن
ہِلالِ چاند میں آئے نظر تیرے ناخُن
مُرادِ شاد لُٹائے گُوہر تیرے ناخُن
کیا نور بار مُنیر و مہر تیرے ناخُن
سَجاؤں کاش میں سر پہ کنور تیرے ناخُن
میرے بھی گھر میں اُجالے بکھیر دُو آقا
کبھی تُو میرے بھی آجائیں گھر تیرے ناخُن
سِکندری کی ہَوس ہو نہ سروری کی اُسے
نظر میں جِس کے سمائے بَدر تیرے ناخُن
تُمہارے نُور سے نارِ نمر میں ٹھنڈک تھی
بُجھے گی نارِ حشر دیکھ کر تیرے ناخُن
صدا یہ آئے کہ نعلین پہن کر رکھئے
کہ بُجھ نہ جائے سقر دیکھ کر تیرے ناخُن
سراپا حُسن مجسم بنایا قدموں کو
بنائے خُوب سے بھی خُوب تر تیرے ناخن
کہاں یہ تاب تھی لکھتا یہ وارثی عشرت
کرم تھا آپکا لکھی نثر تیرے ناخُن
وَہاں پہ شُوق سے نازُک سی انگلیاں قُرباں
یہاں نِثار ہیں مَردانِ سر تیرے ناخُن
اُتارے ہیں جو شَہا وہ عطا مجھے کردو
اِنعام ہو میرے اَشعار پر تیرے ناخُن
فِرِشتے آیئں زِیارت کو میری تُربت پہ
جو میری آنکھ پہ آجایئں گر تیرے ناخُن
فلک پہ قُوس و قزح ہے اِنہی کی طلعت سے
اندھیری رات میں روشن سحر تیرے ناخُن
ہزار بار مُبارک ہو وارثی عشرت
تیرا کلام ہے زِیرِ نظر تیرے ناخُن
کلام: عشرت اقبال وارثی
مُرادِ شاد لُٹائے گُوہر تیرے ناخُن
کیا نور بار مُنیر و مہر تیرے ناخُن
سَجاؤں کاش میں سر پہ کنور تیرے ناخُن
میرے بھی گھر میں اُجالے بکھیر دُو آقا
کبھی تُو میرے بھی آجائیں گھر تیرے ناخُن
سِکندری کی ہَوس ہو نہ سروری کی اُسے
نظر میں جِس کے سمائے بَدر تیرے ناخُن
تُمہارے نُور سے نارِ نمر میں ٹھنڈک تھی
بُجھے گی نارِ حشر دیکھ کر تیرے ناخُن
صدا یہ آئے کہ نعلین پہن کر رکھئے
کہ بُجھ نہ جائے سقر دیکھ کر تیرے ناخُن
سراپا حُسن مجسم بنایا قدموں کو
بنائے خُوب سے بھی خُوب تر تیرے ناخن
کہاں یہ تاب تھی لکھتا یہ وارثی عشرت
کرم تھا آپکا لکھی نثر تیرے ناخُن
وَہاں پہ شُوق سے نازُک سی انگلیاں قُرباں
یہاں نِثار ہیں مَردانِ سر تیرے ناخُن
اُتارے ہیں جو شَہا وہ عطا مجھے کردو
اِنعام ہو میرے اَشعار پر تیرے ناخُن
فِرِشتے آیئں زِیارت کو میری تُربت پہ
جو میری آنکھ پہ آجایئں گر تیرے ناخُن
فلک پہ قُوس و قزح ہے اِنہی کی طلعت سے
اندھیری رات میں روشن سحر تیرے ناخُن
ہزار بار مُبارک ہو وارثی عشرت
تیرا کلام ہے زِیرِ نظر تیرے ناخُن
کلام: عشرت اقبال وارثی
ماشاءاللہ عزوجل کیا انداز عشق ہے ۔۔۔۔۔۔۔ بے شک عشق کی راہ پر چلنے والا ہر عاشق اک جُدا حیثیت کا مالک ہے۔
ReplyDeleteاللہ کریم اپنے حبیب لبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ناخن مبارک کے صدقےوطفیل آپ کو دونوں جہانوں کی سعادتیں عطا فرمائے۔
امین یا رب العالمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
آمین بجاہِ النبی الکریم وصلی اللہُ تعالی علیہ وآلہ وبارک وسلم
ReplyDeleteاللہ کریم آپکو بھی ہر دُو جہان میں خوشی عطا فرما کر آپ کو اسم بامسمٰی کردے
ReplyDeleteفِرِشتے آیئں زِیارت کو میری تُربت پہ
جو میری آنکھ پہ آجایئں گر تیرے ناخُن
Ameen.. Summa Ameen
آمین آمیں آمیں اللہ کریم آپکی دُعا آپکے میرے حق میں اُور تمام عاشقانِ مصطفی ﷺ کے حق میں قبول فرمائے
Delete