bing

Your SEO optimized title page contents

Pages

.

.

Saturday, 26 January 2013

فیضانِ اسم اعظم ۲ ہر مشکل سے نجات پایئے۔


بے شک دلوں کا اطمینان اللہ کے ذکر میں ہے۔ القران۔

حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نے زید بن صامت (رضی اللہ تعالیٰ عنہُ) کو یوں دُعا کرتے سُنا ( اَللّہمہَ انی اسئلکُ بِانَّ لک الحمدُ لا الٰہ الّا انتَ وَحدِکَ لا شریکَ لکَ یا حنانُ یا منانُ یا بدیعُ السموٰتِ والارض ِ یا ذالجلالِ والاکرام یا حیُ یا قیوم ) پیارے آقا علیہ السلام نے ارشاد فرمایا ۔ یہ اللہ کا وہ اسم اعظم ہے کہ جب اِس سے پُکارا جائے اجابت کرے اور جب مانگا جائے عطا فرمائے ۔ حوالہ ۔ احمد ۔ ابن ابی شیبہ ۔ ابن حبان ۔ حاکم ۔ روایت حضرت انس( رضی اللہ تعالیٰ عنہُ )

محترم قارئین سلام۔
میرے کالم اسمِ اعظم تمام مشکلات کا بہترین حل کو جو پذیرائی آپ نے دی میں اسکے لیے آپ کا بے حد شکر گزار ہوں۔ بے شمار لوگوں نے فَیس بُک پر بھی آ کر اس کالم اور اسمِ اعظم سے استفادہ حاصل کیا اور بے شمار لوگوں نے یہ کالم لکھنے پر میرا شکریہ بھی ادا کیا ۔اور مجھے بیشُمار ایسی ایمیل وُصول ہوئیں جس میں خواتین اور حضرات نے مجھے بتایا کہ الحمدُ للہِ عزوجل جب سے ہم نے اسم اعظم پڑھنا شروع کیا ہے ہمارے اُلجھے ہوئے کام سُلجھ رہے ہیں اور جب سے یہ ورد شروع کیا ہے الحمدُ للہِ عزوجل ایک قلبی سکون مُیسر آیا ہے اور ذہن پُر سُکون رہتا ہے۔

اسمِ اعظم سے متعلق بے شمار احادیث مبارکہ صحیح اسناد کے ساتھ کُتب احادیث میں موجود ہیں اور الحمدُاللہ جو سچا مسلمان ہوتا ہے اسکا اپنے پیارے آقا علیہ السلام کے ہر ہر فرمان پر ایمان ِکامل ہوتا ہے۔ اسمِ اعظم کے کالم سے اختلاف کرتے ہوئے کسی نے ایک سُوال پوچھا تھا کہ آخر اس سے کیا فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔ میرا جواب فقط اتنا ہے کہ کیا یہ فائدہ کم ہے کہ مخلوق اپنے رب عزوجل کو یاد کرنے لگ جائے۔ اور قران مجید میں ھاروت اور ماروت دو فرشتوں کا تذکرہ موجود ہے آپ اُس کی تفسیر پڑھیں تو معلوم ہوگا کہ ان دو فرشتوں کو اسم اعظم معلوم تھا۔ تو کیسے ممکن ہے کہ سید عالم (صلی اللہُ علیہ وآلہ وسلم) کو اسم اعظم معلوم نہ ہو۔ اب میں آخر میں آپ سے ایک سوال کرنا چاہتا ہوں مثال کے طور پر فرض کر لیں کوئی شخص یتیموں کے لیے گھر قائم کرنا چاہے، بے روزگار لوگوں کے لیے فیکٹری یا مفلسوں کے لیے ایسا ہوٹل بنانا چاہے جہاں بھوکے، غریب لوگوں کو عزت سے دو وقت کا کھانا مُیسرآ سکے تو کیا آپ اِس کام سے اُسے روک دیں گے کہ پہلے قرآن سے ایسے ہوٹل، فیکٹری یا گھر کا قیام ثابت کرو۔ کیا یہ عجیب بات نہ ہوگی؟ کہ نیکی بھلائی اور صدقہ کا حُکم قرآن مجید میں موجود ہے اور یہ تمام کام بھی نیکی بھلائی اور صدقات کے زُمرے میں آتے ہیں۔

 قرآن مجید کو بھلا صحابہ کرام رِضوانُ اللہِ اجمعین سے بہتر کون سمجھا ہوگا لیکن جید صحابہ کرام بھی قُرآن مجید فُرقان حمید کی تشریح کیلئے سرورِ کائنات (صلی اللہُ علیہ وآلہ وسلم) کی بارگاہ میں حاضر ہوا کرتے تھے لہٰذا ثابت ہوا کہ قُرآن مجید کو پڑھ کر سمجھنے کیلئے اقوالِ صاحب قرآن (صلی اللہُ علیہ وآلہ وسلم)سے استمداد لازمی ہے ورنہ ممکن ہے کہ ہم قُرآنِ مجید کو پڑھیں تو ہدایت کے واسطے لیکن ذاتی تشریح کی بِنا پر شیطانِ لعین ہمارا ایمان ہی نہ اُچک لے۔ اسلئے ضروری ہے کہ جب ہم قُرآن مجید کا ترجُمہ پڑھیں تو اُس کی تشریح خود نہ کریں بلکہ تفاسیر کا مُطالعہ کریں تو ہمیں اُس آیت مبارکہ کا سیاق و سباق بھی معلوم ہوجائے گا اور ہماری معلومات میں بھی بے پناہ اضافہ ہوگا۔ انشأَ اللہ عزوجل۔ میرا مشورہ آپ سبھی کیلئے یہ ہے کہ آپ ترجُمہ کنزالایمان شریف بمعہ تفسیر خزائنُ العِرفان کتابی صورت اور سافٹ وئیر بھی لے لیں کہ یہ اغلاط سے بالکل پاک ہے۔

اپنے تمام قارئین سے مُلتمس ہوں کہ نماز کا اہتمام کریں اسم اعظم یا کوئی بھی وِرد پڑھیں تو اول اور آخر میں درود پاک بھی ضُرور پڑھیں جس سے بھی وظائف کی اجازت لیں اُنہیں اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں اُن کا جب بھی تذکرہ کریں اُنہیں اچھے الفاظ سے یاد کریں کہ با ادب با نصیب اور بے ادب بد نصیب ہوتا ہے

اللہ کریم کی بارگاہ میں اُسکے پیارے محبوب کے وسیلے سے دُعا کرتا ہوں کہ وہ سب کی مجھ سمیت ایمان٬ عزت٬ آبرو٬ جان٬ مال کی حِفاظت فرمائے۔

امید ہے اس کالم سے بھی سینکڑوں لوگ مستفید ہونگے۔ انشاءَ اللہ عزوجل اِس سلسلہ میں  آپ کو مجھ سے جس قِسم کی بھی رہنمائی درکار ہُوگی۔ آپ مُجھے حاضر پائیں گے۔

آپ حسبِ سابق کمنٹس باکس کے ذریعے سے اپنے لئے اور اپنے عزیزوں کے لئے اسم اعظم حاصل کرسکیں گے

  استخارہ۔ بچوں کے نام ۔ خوابوں کی تعبیر ۔ جنات سے حِفاظت۔ اور جادو کی کاٹ ۔ بھی مُفت کرواسکتے ہیں جسکے لئے  بلاگ کے علاوہ آپ مجھے فیس بُک پر بھی رابطہ فرماسکتے ہیں۔
ایڈریس نوٹ فرمالیں
http://www.facebook.com/ishratiqbal.warsi

الحمدللہ عزوجل آپ سب کے لئے خوشخبری ہے کہ ہمارا اسم اعظم نکالنے والا سافٹ وئیر مکمل ہوچکا ہے جسکی وجہ سے کافی آسانی ہوگئی ہے اور اسے ویب سائٹ پر منتقل کرنے کا کام چل رہا ہے جس کے لئے محترم احسان ُالحق صاحب نے شَبُ و روز محنت بِلا کسی معاوضے کی ہے آپ اُنہیں بھی دُعاؤں میں خاص طور پر یاد رکھئے گا ۔ پچھلے کالم میں کافی احباب کی فرمائش تھی کہ اسمائے الہی اور اُنکے اعداد بھی تحریر کروں سو آپکے اس حکم کی تعمیل کی بھی سعادت مجھ گنہگار کو حاصل ہوگئی جِسے اس کالم میں شائع کر رہا ہوں روحانی مسائل اور اُنکے حل کے حوالے سے ایک ویب سائٹ فیضانِ وارث بھی بنانے کا ارادہ ہے انشا اللہ عزوجل۔

نوٹ۔ اسم اعظم پڑھنے کی اجازت صرف اُن مسلمانوں کو حاصل ہے جنکے قُلوب میں انبیأ اکرام کی عظمت اور عصمت موجود ہو تمام صحابہ کرام (رضوانُ اللہِ اجمعین) کی مُحبت اور تمام اولیائے کرام سے عقیدت موجود ہو۔

اسمائے الہی اور اُنکے اعداد

(  اکبَرُ
223) ( 111 اَعلٰی ) ( 801 اٰخِرُ ) ( 229 اَحکَمُ اَلحَاکِمِین ) ( 13 اَحَدُ )

( 72 بَاسِطُ ) ( 213 بَارِیُ ) ( 37 اَوَّلُ ) ( 36 اِلٰہُ ) ( 66 اللہُ )

(  بَرُ
202 ) ( 86 بَدِیعُ ) ( 113 باقِیُ ) ( 573 باعِثُ ) ( 62 باطِنُ )

(  ثَابِتُ
903 ) ( 409 تَوَّابُ ) ( 510 تَقِیُّ ) ( 302 بَصیِرُ ) ( 258 بُرھَانُ )

(  حَاکِمُ
69) ( 989 حافِظُ ) ( 73 جَلِیلُ ) ( 206 جَبَارُ ) ( 114 جامِعُ )

(  حَکَمُ
68 ) ( 108 حَقُ ) ( 998 حَفِیظ ُ ) ( 80 حَسِیبُ ) ( 53 حَامِدُ )

(  حَیّ ُ
18 ) ( 109 حَناِّنُ ) ( 62 حَمِیدُ ) ( 88 حَلِیمُ ) ( 78 حَکِیمُ )

(  دَافِعُ
155 ) ( 45 دَائِمُ ) ( 812 خَبِیرُ ) ( 731 خالِقُ ) ( 1481 خَافِضُ )

(  رَافِعُ
351) ( 286 رَؤفُ ) ( 801 ذُواُلجَلالِ ) ( 65 دَیِّانُ ) ( 74 دَلِیلُ )

(  رَشِیدُ
514 ) ( 308 رَزَاقُ ) ( 258 رَحِیمُ ) ( 298 رَحمٰنُ ) ( 202 رَبُّ )

(  سَتاَّرُ
661) ( 76 سُبُّوحُ ) ( 120 سُبّحٰنُ ) ( 37 زکِّیُ ) ( 312 رَقِیبُ )

(  شَافِیُ
391 ) ( 180 سَمِیعُ ) ( 150 سُلطَانُ ) ( 131 سَلاَمُ ) ( 340 سَرِیعُ )

(  صِدقُ
194 ) ( 298 صَبُّورُ ) ( 319 شَھِیدُ ) ( 526 شَکُورُ ) ( 310 شَاھِدُ )

(  عَالِمُ
141) ( 105 عَادِلُ ) ( 1106 ظاھِرُ ) ( 1001 ضارُّ ) ( 134 صَمَدُ )

( 110 عَلِیُ ) ( 156 عَفُوُّ ) ( 1020 عظیمُ ) ( 94 عَزِیزُ ) ( 104 عَدلُ )

(  فَتَّاحُ
489) ( 1060 غَنِیُ ) ( 1286 غَفُورُ ) ( 1281 غَفَارُ ) ( 150 عَلِیمُ )

(  قَدِیرُ
314) ( 170 قُدُوسُ ) ( 305 قادِرُ ) ( 903 قَابِضُ ) ( 141 قَائِمُ )

(  کَبِیرُ
232) ( 111 کافِی ) ( 156 قَیّوُمُ ) ( 306 قَھَارُ ) ( 116 قَوِیُ )

(  مَالِکُ
91 ) ( 48 ماجِدُ ) ( 129 لَطِیفُ ) ( 270 کَرِیمُ ) ( 232 کَبِیرُ )

(  مُتَعَالِیُ
551) ( 102 مُبِینُ ) ( 56 مُبدِیُ ) ( 161 مانِعُ ) ( 212 مَالِکُ المُلکُ )

(  مُحتَسِبُ
510 ) ( 57 مَجِیدُ ) ( 55 مُجِیبُ ) ( 500 مَتِینُ ) ( 662 مُتَکَبِرُ )

(  مُذَلُّ
770 ) ( 730 مُخفِیُ ) ( 68 مُحیِیُ ) ( 98 مَحمُودُ ) ( 148 مُحصِیُ )

(  مُعطِیُ
129) ( 117 مُعِزُ ) ( 336 مُصَوِرُ ) ( 562 مُستَبِینُ  ) ( 201 مُسببُ الاسباب )

(  مُقتَدِرُ
744 ) ( 1100 مُغنِیُ ) ( 170 مُعِینُ ) ( 127 مُعِیزُ ) ( 124 مُعِیدُ )

(  مَلِیکُ
100 ) ( 90 مَلِکُ ) ( 550 مُقِیتُ ) ( 209 مُقسِطُ ) ( 184 مُقَّدِمُ )

(  مُؤَخِرُ
846 ) ( 200 مُنعِمُ ) ( 630 مُنتَقِمُ ) ( 141 مَناَّنُ ) ( 490 مُمِیتُ )

(  نُورُ
256) ( 160 نَقِیُّ ) ( 201 نافِعُ ) ( 145 مُھَیمِنُ ) ( 136 مُومِنُ )

(  وَافِیُ
97 ) ( 137 وَاسِعُ ) ( 707 وَارِثُ ) ( 19 واحِدُ ) ( 14 وَاجِدُ )

(  وَکِیلُ
66 ) ( 20 وَدُودُ ) ( 28 وَحِیدُ ) ( 47 وَالِیُ ) ( 299 وَالاِکرَامُ )

(  ھُو
11) ( 20 ھَادِیُ ) ( 14 وَھَابُ ) ( 46 وَلِیُ )

11 comments:

  1. Ye isme aazm parhna vaqia hi mushkilat sy nijaat ha ALLLAH ishrat sir ko ye isme aazm logoon tk pohanchany ka bht sa ajr dy ameen

    ReplyDelete
  2. بہت ہے خوبصورت بلاگ ہے کافی چیزیں ہے جو دل کو اور آنکھوں کو روشن کرتی ہیں مجھے بہت شوق ہے لکھنے کا اسی شوق میں ویب سائٹ بھی بنا ڈالی لکن urdu پڑھنے اور لکھنے والو کی کمی پی جاتی ہے اس لئے زیدہ زور لوگو کا انگلش پر ہے ہوتا ہے بہر حال الله کے سارے نام پیارے ہے اور می خود کافی دن سے سوچ رہی تھے کے ایک تحریر لکھوں جس میں لوگو کو ضرور بتاؤں کے الله کے سوا کوئی نہیں ہوتا جو ہمیں سنتا ہے جو ہماری مشکلات کو دور کرتا ہے لوگو نے اپنی مشکلات ک حل ک لئے الٹے سیدھے کم شورو کر دے ہے اور میں حیران ہوتی ہوں لوگو کا عتقاد دیکھ دیکھ کر کیا فرق ہندو اور مسلم میں ہمارا ا یمان ہے ہمارے ساتھ نہیں رہا جب ہم لوگو پر بھروسہ کرتے ہے الله پر نہیں

    ReplyDelete
    Replies
    1. محترمہ عائشہ بلال جی السلامُ علیکم
      آپکی آمد کا بے حد شکریہ میں نے آپکا بلاگ میگ پاکی کا وزٹ کیا کچھ لکھنے کی بھی سعی کی لیکن کامیابی میرا مقدر نہ ٹہرسکی شائد اس کی ایک وجہ یہ بھی رہی ہُو کہ آپکا ہوم پیچ بُہت ہیوی ہے جسکی وجہ سے کمنتس لکھنے میں بُہت دشواری ہُوتی ہے۔۔۔ اُمید کرتا ہُوں کہ آپ اس طرف بھی لچھ توجہ دیں گی ۔۔۔۔ تاکہ لوگ باآسانی کمنٹس کرسکیں۔۔
      شکریہ والسلام مع الاکرام

      Delete
    2. میں معذرت



      چاہتی ہوں کے اپ کو تکلیف اٹھانی پر میں دیکھتی ہوں کے کا مسلہ ہے وہاں پر

      Delete
  3. اپ مجھے بتائیں گے وہاں کیا دشواری پیش آرہی ہے کوئی ایرر ؟

    ReplyDelete
    Replies
    1. سلام۔ کوئی خاص دشواری نہیں ہے۔ بس ہوم پیج کھلنے میں کچھ وقت لگتا ہے۔
      میرے خیال میں ہُوم پیج پر موجود پکچر ہیوی پکسل ہیں۔
      باقی تبصرہ آپکے بلاگ پر کردیا ہے

      Delete
  4. Allah kay naamon mein barkaat hain.dil ka sakoon hai.Mein nay jub say Allah kay naam wird kia, alhumdulillah sub theek ho giya.

    ReplyDelete
    Replies
    1. بے شک زاہد بھائی آپ نے بجا فرمایا ہے۔ اللہ کریم آپکو بے شمار خوشیاں عطا فرمائے۔

      Delete
    2. This comment has been removed by the author.

      Delete
    3. بھائی مجھے میرے نام کا اسم اعظم اور ان کے پڑھنے کا طریقہ بتا دیں
      محمدابوبکر
      اللہ آپ کے درجات بلند کرے

      Delete
  5. السلام علیکم بھائی پلیز میرے نام کا اسم اعظم بتائیں اور پڑھنے کا طریقہ بھی بہت اچھا بلاگ ہے آپ کا۔ اللہ آپ کو اس کا اچھا اجر دے آمین

    ReplyDelete