bing

Your SEO optimized title page contents

Pages

Hamara Tube Channel

Monday 18 February 2013

نابینا بِھکاری۔


میرا یہ کالم جواب ہے۔ اُس تحریر کا جو ایک عاشقِ رسول صلی اللہ علیہ کے قلم سے لکھی گئی۔ جی ہاں میری مُراد  قابل احترام وباعمل اُور علم دُوست انسان جناب محترم افتخار الحسن رضوی دامت برکاتہم عالیہ سے ہے۔ جنہوں نے مجھ جیسے حقیر و نابینا انسان کیلئے اپنے قلم کو جنبش دِی تو مروت  و محبت میں مجھ جیسے انسان کیلئے اپنی تحریر میں نجانے کیسے کیسے القابات  کا استعمال کرڈالا۔  اُنکا یہ کالم ہماری ویب ڈاٹ کام پر جب پبلش ہُوا تب میں بستر علالت پر پڑا تھا۔ مجھے کامران  عظیمی بھائی کے توسط سے اِس کالم کے متعلق مکمل آگاہی حاصل ہُوئی ۔ کالم نشر ہُونے کے دوسرے دِن کے اختتام تک  بھی ہمت نہیں تھی۔ کہ جواباً شکریہ کے دو الفاظ ہی لکھ سکوں۔ لیکن اب جونہی طبیعت میں کچھ اِفاقہ محسوس ہُوا۔ میں اُنکے شکریہ کیساتھ کچھ حقائق  اپنے قارئین کرام کی  خِدمت میں پیش کرنا چاہتا ہُوں۔

افتخار الحسن رضوی بھائی پہلے تو میں آپکو بُہت بُہت مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہُوں۔ کہ آپ نے جس گہوارے میں اپنی آنکھ کھولی۔ وہاں علم کی روشنی پہلے سے ہی موجود تھی۔ لیکن شائد آپکو اِسکی قدر و قیمت کا اندازہ اِسلئے نہ ہُوسکا ہُو۔ کہ آپ نے ہمیشہ اپنے اِرد گرد بینا لوگوں کو دیکھ کر یہی سُوچا ہُو۔ کہ،، شائد دُنیا میں ہر بچہ آنکھ کی نعمت سے مالا مال ہی پیدا ہُوتا ہُوگا۔۔ اسلئے آپ کے چاروں طرف آنکھ والے بینا مرد و خواتین موجود ہیں۔

لیکن جناب والا میں آپکو بتانا چاہتا ہُوں کہ،، ساری دُنیا کے بچے آپکی طرح خوش نصیب نہیں ہُوتے۔ دُنیا میں لاکھوں بچے میری طرح نابینا بھی پیدا ہُوتے ہیں۔ اُور اُنکے گرد اگرد بھی نابینا لوگوں کی بھیڑ ہی جمع ہُوتی ہے۔ جِس کے سبب اُنکو یہ محسوس ہُوتا ہے ۔ کہ شائد ساری دُنیا کے لُوگ  ہی نابینا ہیں۔ اُور اس لئے جب اُنہیں کوئی بتاتا ہے ۔ کہ میں الحمدُ للہ بینا ہُوں۔ اُور مجھے سب کچھ دِکھائی دیتا ہے۔ تو نابینا لوگ اُس بینا انسان کا مذاق اُڑاتے نظر آتے ہیں۔ کیونکہ اُنکا خیال ہُوتا ہے۔ کہ دُنیا میں کوئی بھی انسان بینا نہیں ہُوسکتا۔ اگر ایسا ہُوتا تو اُنہیں دکھائی کیوں نہیں دیتا۔۔؟

جناب والا۔ یہی حال میرا اُور میرے خاندان کا بھی تھا۔ کیونکہ میں جس خاندان میں پیدا ہُوا۔ وہاں کوئی بھی بینا انسان موجود نہیں تھا۔ اُور اِس وجہ سے  سِوائے میرے دادا کے میرے  اکثرخاندان والوں کو ہر اُس انسان سے شدید نفرت تھی۔ جو خود کو  آنکھ والا کہے۔ کیونکہ اُنکا خیال تھا۔ کہ جب کوئی یہ کہتا ہے۔ کہ مجھے نظر  آتا ہے۔  تو اِسکا صرف ایک ہی مطلب ہُوتا ہے۔ کہ وُہ ہمیں نابینا سمجھ کر   گالی دینے کا مرتکب ہُورہا ہے۔ اُور کسی میں ہمت نہ تھی۔ کہ وُہ  اُس آنکھ والے سے کلام کرے۔ یا بینائی کی حقیقت سےمتعلق استفسار کرے۔

لیکن افتخار صاحب مجھے ایک بات کا قوی یقین ہے۔ اُور وُہ یہ کہ میرے پروردیگار کو مجھ سے محبت ہے۔۔۔۔۔ جی ہاں میں یہ بات بالکل ہُوش و حواس میں رِہ کر کہہ رہا ہُوں۔۔۔۔ اُور میں اِس بات کو ثابت بھی کرسکتا ہُوں۔۔۔۔۔ آپ یہ بات تو مانتے ہیں نہ کہ،، کوئی بھی جب کسی کو   کوئی خاص تحفہ یا اسپیشل انعام  دیتا ہے۔ تو اِس انعام و  تحفہ کے پیچھے محبت کا لطیف جذبہ ضرور کارفرما ہُوتا ہے۔ اُور جِس سے محبت اُور  لگاوٗ نہ ہُو۔ اُسے کسی خاص تحفے یا انعام سے نہیں نوازا جاتا۔۔۔۔ اگر آپ کو میری مثال سمجھ آگئی ہے۔ تو آپ بھی لازماً میری بات کی تائید کردیں گے۔۔۔

دیکھئے نا ! میں بھی نابینا تھا۔ اُور نابینا لوگوں کے درمیان نا صرف  پلا بڑھا تھا۔ بلکہ پیدا بھی ایسے نابینا خاندان میں ہُوا تھا۔ جہاں  بچے کو پیدا ہُوتے ہی  کان میں اِذان کی  صدا بعد میں سُنائی دیتی ہے۔ اُور آنکھ والوں سے دشمنی کی گھٹی پہلے پلائی جاتی ہے۔۔۔۔ ایسے گھٹن زدہ ماحول میں آنکھ کھولنے کے باوجود۔۔۔۔  خُدا کے سِوا ۔اُور کون ہستی ہُوسکتی ہے۔ جِس نے میرے قلب کو آنکھ والوں کی عدوات سے پاک رکھا۔۔۔۔۔ اُور یہ اللہ کریم کی محبت کے سِوا کیا  معاملہ ہُوسکتا ہے۔ کہ مجھے صرف آنکھ والوں کی نفرت سے ہی نہیں بچایا۔  بلکہ آنکھ والوں کی محبت سے میرے  بے نُور دِل کو  آگہی بخشتے ہُوئے  جگمگا ڈالا ۔

یقین کیجئے! مجھے نہ کبھی اِس بات پر فخر رہا ہے۔ کہ میں ایک صنعتکار باپ کا بیٹا ہُوں۔ اُور نہ ہی مجھے اپنے حسب نسب کی برتری کا خمار رہا ہے۔ اُور نہ ہی مجھے اِس بات پر  کبھی غرور ہُوا ۔ کہ اللہ کریم کی عطا سے ہزاروں لوگوں کو میرے ہاتھ سے بذریعہ روحانی علاج شفا حاصل ہُوئی ہے۔ کیونکہ بقول جاوید بھائی عطاری اللہ کریم جب کام لینا چاہتا ہے۔ تو کسی فاسق و فاجر سے بھی کام لے لیتا ہے۔ عامل کامل ہُونا میرے نذدیک کبھی بھی  اہمیت کا حامِل نہیں رہا۔ کیونکہ عامل ہُونا ہی خُدا کی رضا کا حامل ہُونا نہیں ہُوتا۔۔۔۔

میری آنکھوں  میں جب بھی تشکر کے آنسووٗں نے جگہ پائی ہے۔ تو یہی سُوچ کر سجدہ شکر بجالایا ہُوں۔۔۔ کہ اے پروردیگار تیری محبت کے قربان جاوٗں۔۔۔ کہ،،  تُونے مجھے اندھوں کی گلی سے نِکال کر آنکھ والوں کے آستانے کا فقیر بناڈالا۔ تیرے واضح فرمان کے باوجود بھی جو لوگ  تیرے آنکھ والے (اُولیائے کرام) کی  عظمت کے منکر ہیں۔ تونے مجھے اُنہی میں پیدا فرمانے کے باوجود ۔اپنی خاص محبت سے میرے دِل کو مُنافقوں کے منفی اثر سے محٖفوظ رکھا۔۔۔۔ اُور جب تونے چاہا کہ میرا مقدر سنور جائے ۔ تب تونے اپنے خاص فضل و کرم سے اپنے آنکھ والے (اُولیائے کرام) کے قُلوب کو میری جانب مائل فرمادیا۔۔ ۔ اُور مجھ عاصی و بدکار و بد اطوار کے دِل میں  اُن نفوسِ قُدسیہ کی محبت ڈال دی۔۔۔۔

اے میرے پروردیگار۔ تیری عطا سے میں ایک بات بخوبی جان چُکا ہُوں۔ کہ یہ دنیا کا کارخانہ اُور اسمیں کئی جانے والی مزدوری ہی سب کچھ نہیں ہے۔ کوئی اپنے طویل سجدوں کے باوجود بھی شیطان کے نقش پا کا اسیر بن جاتا ہے۔ اُور کوئی بِن مانگے بھی اپنا حصہ خُوب اس دُنیا سے حاصل کرلیتا ہے۔ جسکی وجہ سے مجھ پر یہ بات رُوزِ رُوشن کی طرح عیاں ہُوگئی ہے کہ،،  تُو انعام صرف مزدوری پر عطا نہیں فرماتا۔ بلکہ تیرا جس پر فضل ہُوجائے وہی کامیاب رِہتا ہے۔

اے میرے پرور دیگار میری جھولی خالی ہے۔ نہ   میں نے طرز بندگی سیکھا۔۔۔۔اُور  نہ ہی اپنا کام ایمانداری سے کرپایا۔ اگرچہ میں جانتا ہُوں ۔ کہ یہ دُنیا امتحان گاہ ہے۔ پھر بھی دُنیا کی محبت سے پیچھا نہیں چھوٹتا۔ تُونے تو احسان فرماتے ہُوئے ہمیں اِس کمرہ امتحان میں مختصر وقت کیلئے رکھا۔ تاکہ گناہوں کے انبار ہماری کمر نہ تُوڑ کر رکھ دیں۔ مگر مجھ کو اِس کمرہ امتحان کی رنگینی ایسے بھا گئی۔ کہ  اِس کے گورکھ دھندے سے دِل ہی نہیں بھرتا۔ اگرچہ میں  جانتا ہُوں کہ ،، بُلاوے کا وقت نذدیک ہے۔ لیکن پھر بھی مفت کھانے کی ایسی عادت پڑی ہے۔ کہ مزدوری کو جی نہیں چاہتا۔ نتیجتاً  ابھی تک خالی ہاتھ ہُوں۔ اگر پاس کچھ ہے۔۔۔ تو یہ یقین کہ،،  جسطرح تونے میرے عیبوں پر دُنیا میں پردہ قائم رکھا۔ اجر دیئے جانے کے دِن بھی پردہ فرمائے گا۔ اُور رُسوا نہیں ہُونے دیگا۔  اے میرے کریم رَبّ  مجھے اُجرت نہیں چاہیئے۔ کیوں کہ اجرت تو مزدوری کی ہُوتی ہے۔ اُور مزدوری میں نے کی نہیں۔ اسلئے مجھے تو صرف بھیک چاہیئے ۔

اُور سخی کبھی یہ پسند نہیں کرتا کہ کوئی بھکاری اُس کے در سے خالی  ہاتھ چلا جائے۔ اسلئے قوی یقین ہے کہ ،، تو مجھے بھی بھیک میں اپنے خاص لُطف و کرم سے مغفرت کی بھیک  اُور اپنے محبوب اعظم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائے گا۔ جسطرح بھیک میں تونے مجھے آنکھ والے (اُولیائے کرام) رحم اللہ اجمعین کی محبت  و قربت عطا فرمادی۔ اُور دُنیا کے مختلف کونوں میں بسے اہل محبت کی محبتوں کا  اسیر بنا ڈالا ہے۔

آمین آمین آمین ! بجاہِ النبی الکریم وَ صلی اللہ تعالی علیہ وَآلہ وَ اصحابہ و ازواجہِ و اولیائے ملتہ اجمعین  یا ربنا یا ربنا یا ربنا  واغفرلنا یا الرحم الرحمین۔

8 comments:

  1. MAASHAALLAH....or alfaz nhi hein en baton k liay......ALLAH apko bht lmbi zindagi dy bht achi seht k sath AMEEN

    ReplyDelete
  2. Salam logoon jitny log b sir ka ye column parhein un sab sy mri request ha k wo enki seht k liay khas khas dua krein or lmbi zindagi k liay or main khna chahti hn k plz sb log sb apni gunjaish k mutabiq sir ki trf sy kch na kch sdqa zror krein shyd ALLAH hm gunegharin ki dua sun ly or sir ki seht theak ho jae tu mre pas ye request logon tk phnchany ka koi or zrea nhi tha es liay yahan likh rhi hn plz plz plz sb mri request pe zror aml krein plz....

    ReplyDelete
  3. Aaah kia Likhon Alfaz Nahi
    Ap ky is Column PAr Be Shumar bar Ameen Summa Ameen.
    Allah Ap Ko donon jahan Ki bhalayan Naseeb Farmaey.
    jholi ko meri bhardo warna kahegi Dunia
    aese shakhi ka mangta phirta hai mara mara.
    Mola Kareem Goss e pak ky sadqe ap ki tamam pareshanian kafoor farmaey.Ameen

    ReplyDelete
  4. محترم ارشد مدنی بھائی اسلامُ علیکم

    وقت کے ضیاع کا احساس شرمندگی اُور شرمساری سے جھکائے جارہا ہے۔
    کوچ کا وقت نذدیک سے نذدیک تر ہُوتا چلا جارہا ہے۔۔۔۔ لیکن نفس و شیطان من کو پُھسلائے چلے جارہے ہیں۔ اے کاش وُہ کریم پروردیگار مہلت ختم ہُونے سے قبل راضی ہُوجائے ۔ ورنہ خسارہ ہی خسارہ ہے۔ اِسی احساس نے اس تحریر کو جنم دیا۔۔۔
    تحریر پسند کرنے کیلئے بُہت بُہت شکریہ

    ReplyDelete
  5. سراپا شفقت و محبت، واقفِ رموزِ حقیقت ، صاحب ِاستقامت، نشانِ منزل برائے غلامان رسولِ رحمت ﷺ
    عالی جناب محمد عشرت اقبال وارثی صاحب مدؔ ظلہ العالی

    السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

    فقیر حقیر کو خوشی اس بات کی ہے میں نے آپ کے نام جو کچھ لکھا اس کا مقصد اپنے خالی دامن کو بھرنا تھا اس سے بڑھ کر یہ کہ آپ کے جوابی کالم نے بہت سوں کی اصلاح کے در کھول دئیے۔

    مجھے دکھ اس بات کا ہے کہ آپ کےآرام اور معاملات میں مخل ہوا۔
    میں ایک بات اختصار اور کنایہ میں کہوں گا کہ جب سے میں نے آپ کے بارے میں یہ کالم لکھا اس دن سے مجھ پر کچھ نئے در وا ہوئے ہیں، جو کہ شائد کسی عام آدمی کی سمجھ سے بالا تر ہی ہوتے ہیں۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ ابؔا حضور کی خصوصی مہربانیاں شاملِ حال ہو گئی ہیں۔

    میں اس قابل نہیں ہوں اور بالکل بھی نہیں ہوں کہ کسی کو کچھ دے سکوں، میں تہی دامن ہوں مگر بیت اللہ شریف کے سامنے اور سبز گنبد کے سائے میں، مواجہہ شریف کے سامنے سعدین کے قِرآن میں ہمیشہ دل و جان سے آپ کی صحت و عافیت کے لئیے دعا نکلتی ہے۔ اللہ کریم آپ کو کامل و عاجل شفاء عطا کرے، آ پ اپنے اہلِ خانہ کی رونقوں اور بہاروں کا سامان بنے رہیں، ہم جیسے بد اطوار آ پ سے اصلاح پاتے رہیں۔
    اللہ سے دعا ہے کہ وہ اتنا وقت عطا کر دے کہ آپکی خدمت گزاری اور اپنی بہتری کے لئیے موقع پا کر آپ کی خدمت میں جلد حاضر ہو سکوں۔
    مجھ جیسا دریوزہ گر اس سے بڑھ کے اور کیا پیش کر سکتا ہے۔

    ReplyDelete
    Replies
    1. افتخار بھائی السلامُ علیکم
      اللہ کریم آپکے حُسنِ ظن کی برکت سے مجھے واقعی نیک بنادے آمین

      آپ پر اللہ کریم کا خاص کرم ہے کہ آپ نے عاشقان رسول ﷺ کے گھرانے میں آنکھ کھولی۔
      اُور آپکی تڑپ نے آپکو اللہ کریم کے محبوب ﷺ کی بارگاہ سے نذدیک تر کردیا۔
      مجھے اللہ کریم نے آپ جیسے احباب عطا کئے یہ بھی مجھ بدکار پر اللہ کریم کا بے حد احسان ہے۔
      اللہ کریم سے ہمیشہ یہی دُعا رہتی ہے کہ ،، وُہ آپکی منزل کی تلاش کو آسان فرمادے۔ اُور آپکو دُنیا و آخرت میں کامیابی سے ہمکنار کرے۔ اُور آپکی خواہش و کاوش کو اپنی بارگاہ میں مقبول فرمائے
      آمین آمین آمین بجاہ النبی الامین وصلی اللہ تعالی علیہ وسلم

      Delete
  6. آمین آمین آمین بجاہ النبی الامین وصلی اللہ تعالی علیہ وسلم

    ReplyDelete

  7. اللہ عزوجل اپنے محبوب اعظم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت ضرور نصیب فرمائے گا۔۔ اور بیشک اللہ عزوجل اپنے خاص بندوں کی بہت سنتا ھے ۔۔۔۔۔
    اللہ عزوجل آپ کو صحت و شفا عطا فرماے۔

    آمین آمین آمین ! بجاہِ النبی الکریم وَ صلی اللہ تعالی علیہ وَآلہ وَ اصحابہ و ازواجہِ و اولیائے ملتہ اجمعین یا ربنا یا ربنا یا ربنا واغفرلنا یا الرحم الرحمین۔

    ReplyDelete