مازاغ البصر, میرے سرور تیری آنکھیں
اُمت پہ نگہبان ہیں رَہبر تیری آنکھیں
اُمت پہ نگہبان ہیں رَہبر تیری آنکھیں
مَستور, یہی راز ہے آیت اَلم تَرا
بااِذن مشاہد ہیں زماں پر تیری آنکھیں
بااِذن مشاہد ہیں زماں پر تیری آنکھیں
اللہ وہ خلیل و ذبیح ,تیغ وُہ منظر
تھے رُوبرُو وہ پسر و پدر بَر تیری آنکھیں
تھے رُوبرُو وہ پسر و پدر بَر تیری آنکھیں
تیری عطا سے قلب میں رُویت ہوئی مُمکن
دیکھیں خُدا کو اللہُ اکبر تیری آنکھیں
دیکھیں خُدا کو اللہُ اکبر تیری آنکھیں
سُو جَمل تھے نثار وُہ تیرے ہی نام پر
مجھ سے کروڑ لاکھ نحر بر تیری آنکھیں
مجھ سے کروڑ لاکھ نحر بر تیری آنکھیں
اِک آنکھ ہماری ہے جو غافل رہی مگر
ہیں واسطے اُمت کی گوہر تر تیری آنکھیں
ہیں واسطے اُمت کی گوہر تر تیری آنکھیں
جُھک جائیں تو غروب جو اُٹھ جائیں تو طُلوع
شمس و قمر ہیں محوئے منور تیری آنکھیں
شمس و قمر ہیں محوئے منور تیری آنکھیں
بے خبر نہیں تجھ سے بھی گستاخ بے خبر
اِن پہ فقط نہ اُن پہ ہے سب پر تیری آنکھیں
اِن پہ فقط نہ اُن پہ ہے سب پر تیری آنکھیں
دیکھا جو ساقیہ تجھے معراج کی گھڑی
تکتی ہیں سلسبیل وُہ کوثر تیری آنکھیں
تکتی ہیں سلسبیل وُہ کوثر تیری آنکھیں
اُنکی نگاہ میں وارثی عشرت بنی رہے.
ٹھنڈا کلیجہ دل رہے, بہتر تیری آنکھیں
ٹھنڈا کلیجہ دل رہے, بہتر تیری آنکھیں
SUBHAN ALLAH.
ReplyDelete