bing

Your SEO optimized title page contents

Pages

Hamara Tube Channel

Saturday 20 April 2013

فیضانِ اِسم اعظم 16جادو کی کاٹ کا طریقہ۔


محترم قارئین کرام السلامُ علیکم
الحمدُ للہِ عزوجل اللہ کریم کا کروڑہا کروڑ شکر و اِحسان ہے۔کہ،، آج  توفیق  خُداوندی سے اِسمِ اعظم  کی قسط نمبر  ۱۶ تحریر کررہا ہُوں۔۔۔ جسکا عنوان ہے جادو کی کاٹ،، جسمیں آج میں اپنے قارئین کرام کو جادو کا توڑ کرنے کا طریقہ سمجھانے کی کوشش کرونگا۔ اُور میری جانب سے اُن تمام مسلمانوں کو اِس عمل کی اجازت ہوگی۔ جنکے قلوب میں انبیا کرام علیہمُ اسلام کی عظمت،  تمام صحابہ کرام بشمول خلفائے راشدین ( رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین) کی محبت، اور اولیائے کرام (رحم اللہ اجمعین) کا ادب موجود ہے۔ میرے اِس طریقہ سے کوئی بے ادب و گستاخ علاج نہ کرے۔کہ،، اُسے اِس علاج سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہونے والا۔ خوامخواہ مشقت میں پڑےگا۔ اِس طریقے سے  آپ اپنی اُور صرف اپنی فیملی یعنی والدہ، والد، بھائی بہن، میاں،بیوی، اور بچوں کی کاٹ کرسکتے ہیں۔

ایک وقت میں صرف ایک شخص کی کاٹ کریں۔ اپنا علاج کرنے کیلئے ضروری ہے۔ کہ،، آپ صحتیاب ہُوں۔ مطب یہ کہ،، خُود کی حالت ایسی نہ ہُو۔ کہ کاٹ مکمل ہی نہ کرسکیں۔۔۔ اگر کاٹ کرنے کی ہمت نہ ہُو تو مجھے درج ذیل لِنک پر میسج کردیجئے گا۔ میں جمعرات کو اجتماعی کاٹ میں آپکا نام شامل کرلوں گا۔۔۔ یہ طریقہ اُور اِسکی اجازت بھی اِس لئے بتا رہا ہُوں۔ کہ،، بعض لوگوں پر اتنے تواتر سے جادو کے معملات کئے جاتے ہیں۔ کہ،، سائل بھی کاٹ کرواتے کرواتے تھک جاتا ہے۔ اول تو ہماری طرح مفت کاٹ کرنے والے ذیادہ لُوگ میسر نہیں ہیں۔۔۔ جو صرف اللہ کریم کی رضا کیلئے اپنے مسلمان بھائیوں کے جادو کی کاٹ کردیں۔ دوئم،، پیسے لیکر کاٹ کرنے والے لُوگ بھی ایمانداری سے اپنا کام نہیں کرتے۔ سوئم اناڑی اُور فراڈی لُوگوں کی بھی اِس دُنیا میں کمی نہیں ہے۔۔۔ جو صرف مال بٹورنے کیلئے لوگوں کو بے وقوف بناتے ہیں۔۔۔ اور اُن سے جادو کی کاٹ کے نام پر  مسلسل اپنی جیب گرم کرتے رہتے ہیں۔ چہارم،، اِس کاروبار میں ایسے لوگ بھی شامل ہوگئے ہیں۔ جنہوں نے خود پر مذہب کا لبادہ اُوڑھ رکھا ہُوتا ہے۔ اور لُوگ  اُنہیں دیندار  سمجھ کر اُنکے دَامِ فریب میں آجاتے ہیں۔۔۔ اللہ کریم سب کو ہدایت عطا فرمائے۔


جادو کی کاٹ کا طریقہ

سب سے پہلے مغرب کی نماز ادا کریں۔  پھر دو رکعت نفل پڑھ کر اِسکا ثواب جمیع انبیا کرام  علیہم السلام ، صحابہ کرام و  اولیائے عظام  رضوان اللہ اجمعین ، اُور  اپنے استاد کو ایصال کردیں۔ اور بغیر کسی سے کلام کئے مصلے پر چار زانوں بیٹھ جائیں۔ اگر مریض موجود ہُو تو اُسکو اپنے داہنے ہاتھ کی جانب بِٹھا لیں اور ایک بوتل پانی بھی پاس رکھ لیں۔۔۔ ورنہ غائبانہ کاٹ بھی کی جاسکتی ہے۔ چاہے مریض سات سمندر پار ہی کیوں نہ بیٹھا ہُو۔

سب سے پہلے ۱۱ مرتبہ درود پاک پڑھیں۔
اسکے بعد ۱۹ مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
۳ ۔مرتبہ سورہ فلق پڑھیں۔
۳۔ مرتبہ سو رہ الناس پڑھیں۔


تین مرتبہ سورہ عَبس پڑھیں۔(عم پارہ میں  ہے)۔

اِسکے بعد یُوں کہیں۔ اے اللہ کریم میں تیرا عاجز بندہ ہُوں۔ تیرے فضل کرم پر نِگاہ رکھتے ہُوئے اپنی جادو کی کاٹ کررہا ہُوں۔  مجھ پر جِس نے بھی  جادو کا معاملہ کیا ہے۔ میں اِس جادو کو اُسی کی جانب لُوٹاتا ہُوں۔ میرے اِس عمل کو قبول فرما۔ اور مجھ لاچار کی مدد فرمادے۔ اتنا کہنے کے بعد اپنا اُلٹا ہاتھ تین مرتبہ اپنی اُلٹی ران پر ماریں اور سات مرتبہ،، فارجِعُو پڑھ کر اپنے اُلٹے ہاتھ کی جانب تین مرتبہ تھتکار دیں۔

اب دوسری مرتبہ صرف تین بار سورہ عبس پڑھیں۔

اِسکے بعد یُوں کہیں۔ اے اللہ کریم میں تیرا عاجز بندہ ہُوں۔ تیرے فضل کرم پر نِگاہ رکھتے ہُوئے اپنی جادو کی کاٹ کررہا ہُوں۔  مجھ پر جِس نے بھی  جادو کا معاملہ کیا ہے۔ میں اِس جادو کو اُسی کی جانب لُوٹاتا ہُوں۔ میرے اِس عمل کو قبول فرما۔ اور مجھ لاچار کی مدد فرمادے۔ اتنا کہنے کے بعد اپنا اُلٹا ہاتھ تین مرتبہ اپنی اُلٹی ران پر ماریں اور سات مرتبہ،، فارجِعُو پڑھ کر اپنے اُلٹے ہاتھ کی جانب تین مرتبہ تھتکار دیں۔

تیسری، چوتھی ،پانچویں، چھٹی، اور ساتویں مرتبہ بھی صرف تین بار سورہ عبس پڑھ کر  ہر بار یہی کہنا ہے۔کہ،،   اے اللہ کریم میں تیرا عاجز بندہ ہُوں۔ تیرے فضل کرم پر نِگاہ رکھتے ہُوئے (اپنی )جادو کی کاٹ کررہا ہُوں۔ ( مجھ )پر جِس نے بھی  جادو کا معاملہ کیا ہے۔ میں اِس جادو کو اُسی کی جانب لُوٹاتا ہُوں۔ میرے اِس عمل کو قبول فرما۔ اور مجھ لاچار کی مدد فرمادے۔ اتنا کہنے کے بعد اپنا اُلٹا ہاتھ تین مرتبہ اپنی اُلٹی ران پر ماریں اور سات مرتبہ،، فارجِعُو پڑھ کر اپنے اُلٹے ہاتھ کی جانب تین مرتبہ تھتکار دیں۔

اِس طرح سورہ عبس کے پڑھنے کی تعداد اکیس مرتبہ ہُوجائے گی۔ اُور کاٹ کا عمل مکمل ہُوجائے گا۔ اُور انشا اللہ فوراً  ہی مریض کو افاقہ محسوس ہُونے لگے گا۔ ۔۔۔ البتہ جسمانی مرض کا علاج  طبیب سے کرواتے رہیں ۔آخر میں اللہ کریم کی بارگاہ میں تمام انبیا کرام، صحابہ کرام، اصحابِ بدر، حضور سیدنا غوث اعظم، اور اپنے مرشد کریم کے وسیلے سے خوب  دِل سے  مریض یا اپنے لئے دعا کریں۔ اگر مریض قریب ہے تو اُس پر بھی دم کریں۔ اور پانی پر دَم کرکے اُسے پینے کیلئے دے دیں۔

اگر کسی دوسرے انسان کی کاٹ مقصود ہُو تو۔ دُواران عمل یوں کہیں گے۔ مثال کے طور پر عکسہ بنت راشدہ کی کاٹ کرنی ہے تو اِس طرح سے  کہنا ہے۔ اے اللہ کریم میں تیرا عاجز بندہ ہُوں۔ تیرے فضل کرم پر نِگاہ رکھتے ہُوئے عکسہ بنت راشدہ کے جادو کی کاٹ کررہا ہُوں۔ ۔ عکسہ بنت راشدہ  پر جِس نے بھی  جادو کا معاملہ کیا ہے۔ میں اِس جادو کو اُسی کی جانب لُوٹاتا ہُوں۔ میرے اِس عمل کو قبول فرما۔ اور مجھ لاچار کی مدد فرمادے۔ اتنا کہنے کے بعد اپنا اُلٹا ہاتھ تین مرتبہ اپنی اُلٹی ران پر ماریں اور سات مرتبہ،، فارجِعُو پڑھ کر اپنے اُلٹے ہاتھ کی جانب تین مرتبہ تھتکار دیں گے۔

جادو کی علامات۔۔۔ جس پر جادو کیا جاتا ہے۔ اُسکے اکثر ناف کی جگہہ درد رہنے لگتا ہے۔ جسکی وجہ سے درد کیساتھ ساتھ ایسا محسوس ہُوتا ہے۔جیسے کسی نے کلیجے کو مٹھی میں بھینچ رکھا ہُو۔۔۔ عبادت کو جی نہیں چاہتا۔ اُور رفتہ رفتہ بندہ زندگی سے ہی بیزار ہُوجاتا ہے۔ بعض   لُوگ جنکا مرض پرانا ہُوجاتا ہے وُہ اُول فول بھی بکنے لگتے ہیں۔بعض لوگ تو کفریہ کلمات بھی دھڑلے سے بکنے لگتے ہیں۔ کچھ لُوگ چُپ سادھ لیتے ہیں۔ جبکہ کچھ لُوگ چارپائی پکڑ لیتے ہیں۔


جادو کی کاٹ ایک مرتبہ کے عمل سے ہی ہُوجاتی ہے۔۔۔ لیکن جس طرح  مفت میں جادو کی کاٹ کرنے والے لُوگ بے شُمار  نہ سہی لیکن تلاش کرنے سے مِل ہی جاتے ہیں۔۔۔۔مگر آپ کو ایک بھی جادوگر ایسا نہیں مِلے گا۔ جو مفت میں لوگوں پر جادو کرتا ہُو۔ اب سُوچنے والی بات یہ ہے۔کہ،، جس نے بھی آپ پر جادو کروایا ہُوگا۔۔۔ اُس کی آپ سے نفرت کس درجہ کی ہُوگی۔کہ،، اُس نے آپکو نقصان پُہنچانے کیلئے اپنے وقت کیساتھ اپنا مال بھی خرچ کیا ہُوگا۔۔۔۔ اسلئے جادو کروانے والے کو جونہی آپکی کاٹ کی اِطلاع مِلے گی۔ وُہ جادو کرنے والے سے اِصرار کرے گا۔کہ،، جادو اثر نہیں کررہا۔ لِہذا پھر سے جادو کرو۔ ہوسکتا ہے جادو گر اِس مرتبہ کم رقم لیکر آپ پر بھر سے جادو کا عمل کرنے بیٹھ جائے۔

اِسلئے میرا مشورہ یہی ہے۔ کہ،، کسی قریب سے قریب تر کو بھی جادو کی کاٹ کا نہیں بتانا چاہیئے۔ ورنہ بات کھل جاتی ہے۔ دوسرا مشورہ یہ ہے کہ کاٹ کا عمل وقتاً فوقتاً کرتے رہیں۔۔۔ یہاں تک کہ،، جادو کرنے والا اُور کروانے والا عاجز آجائے۔۔۔ سوئم یہ کہ،، بار بار کی کاٹ کا ایک فائدہ یہ بھی ہُوتا ہے۔کہ،، جادو کرنے والے پر جادو پلٹ جاتا ہے۔۔۔ اُور وُہ بعض اُوقات جادوئی عملیات سے باز آجاتا ہے۔ یا خُود اپنے ہی کئے جادو کا شِکار ہُوجاتا ہے۔ کاٹ کا عمل کامیاب ہونے کی صورت میں فخر نہ کریں۔۔۔ بلکہ اللہ کریم کا شکر کریں۔کہ،، اُسکی مدد کے بغیر کاٹ کا عمل موثر ہُوہی نہیں سکتا۔ اسلئے اُسکے فضل و احسان کو مانتے ہُوئے  شکرانے  کے نوافل ادا کریں۔

جس پر جادو کے معملات ہُوں اُسے چاہیئے۔کہ،،  کاٹ کے بعد بھی روزانہ سات مرتبہ یا مُمِیتُ پڑھ کر اپنے سینے پر دَم کرے۔ اُور اپنی رُوحانی کمزوری پر قابو پانے کیلئے روزانہ اکتالیس مرتبہ تیسرا کلمہ، اور اکتالیس مرتبہ لَا اِلٰہَ إلاَّ اﷲُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔ روزانہ خُود پر پڑھ کر دَم کرے۔۔۔ رات کو سونے سے قبل تین مرتبہ سورہ فلق تین مرتبہ سورہ الناس ایک مرتبہ آیت الکرسی  اول آخر درود پاک پڑھ کر  پانی پر بھی دم کرے۔ اُور خود پر بھی دَم کرے اُور اُسی پانی کو پی جائے۔


جادو کی کاٹ کیلئے میں اِسی طریقے کو اپناتا ہُوں۔۔۔ اُور جادو کی کاٹ کیلئے یہ عمل  اکثیر بھی ہے۔ اُور میرا آزمودہ بھی ہے۔۔۔  لیکن میں اِسکے ساتھ ساتھ اِسی کالم کو مزید وسعت دیتے ہُوئے انشاٗ اللہ چند مزید طریقے بھی  اِسی  کالم میں کسی دِن لکھ دُونگا۔۔۔

پیغام۔

ایک دُعا وُہ ہُوتی ہے۔ جو آپ کے کہنے پر کسی کی زُبان سے آپکے لئے نِکلتی ہے۔۔۔ لیکن اِس سے لاکھ گُنا طاقتور وُہ دُعا ہُوتی۔ جو آپکے کسی عمل کی وجہ سے کسی کے دِل سے خُود بخود آپکے لئے نِکل جاتی ہے۔ میں ہمیشہ اُسی دُعا کے تعاقب میں رِہتا ہُوں۔
آپکا عشرت اقبال وارثی۔۔۔ 

17 comments:

  1. assalam ale kum bhai bhoot thanx ALLAH TALA AP KO SAHAT OR ZINDAGI DAY

    ReplyDelete
  2. ASSLAM-O-ALYKUM
    Bhai aap bohat achaa kaam kar rahay hain ALLAH PAK aap ko dono Jahan main byi misal kamyabiyan ata farmayay our aap k aamal-e-husna main khob khob izafa farmayay.

    ReplyDelete
  3. This comment has been removed by the author.

    ReplyDelete
  4. میری مدد کریں مجھے آپ کی لنک سے رابطہ نہیں ہو رہا

    ReplyDelete
  5. میری.کاٹ.کرنا.پلیز.اصغر علی شوکت

    ReplyDelete
  6. ام عبیداللہ اسلام علیکم.... گزشتہ 16سالوں سے جادو کی شکار ہوں. اب تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ جادو گر باقاعدہ اپنے عمل پر پہرہ دیتا ہے کہ ادھر کاٹ کروائ ادھر دو دن بعد پھر جادو..... اللہ کا واسطہ ہے مدد کی درخواست ہے.

    ReplyDelete
  7. ام عبیداللہ اسلام علیکم.... گزشتہ 16سالوں سے جادو کی شکار ہوں. اب تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ جادو گر باقاعدہ اپنے عمل پر پہرہ دیتا ہے کہ ادھر کاٹ کروائ ادھر دو دن بعد پھر جادو..... اللہ کا واسطہ ہے مدد کی درخواست ہے.

    ReplyDelete
  8. جادو نے ڈس لیا ہے.

    ReplyDelete
  9. ام عبیداللہ اسلام علیکم.... گزشتہ 16سالوں سے جادو کی شکار ہوں. اب تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ جادو گر باقاعدہ اپنے عمل پر پہرہ دیتا ہے کہ ادھر کاٹ کروائ ادھر دو دن بعد پھر جادو..... اللہ کا واسطہ ہے مدد کی درخواست ہے.

    ReplyDelete
  10. اسلام عليكم.. جزاک اللہ الخیر.. محترم یہ تو فرمائیے کہ یہ کیسے معلوم کیا جائے کہ جادو ہے یا نظر بد یا جنات کا اثر ہے... فی امان اللہ

    ReplyDelete
  11. Mera czn k lye b kaat ka amal KR dain plzzz
    Jahangir baig
    Walida ka naam kauser parveen
    Age 30
    Married
    2 kids hn

    ReplyDelete
  12. جزاک اللّٰہ الخیر، بیبی ھمیں عرصہ دراز (تیئیس سال سے) سخت تکالیف صحت اور مالی لاحق ہیں، ھرباے میں رکاوٹ و ناکامی کا منہہ دیکھنا پڑتا ھے ۔
    سحر کی واضح علامات ہیں۔
    توڑ کروانے کے لیئے ہدیہ کیا ھوگا اور کیا اگر خود حاضر نہ ھوا جاسکے تو کیا نیٹ کے ذریعے علاج ممکن ھے؟

    ReplyDelete
  13. السلام علیکم

    میرا نام سید شہباز اصغر ہے

    میری والدہ کا نام شگفتہ عباس ہے۔ ہم پچھلے کئی عرصہ سے جادو اور بندش کا شکار ہیں ساری فیملی۔ہم گھر کے چھ افراد ہیں جس میں میرے والدین دو بہنیں اور میں اور میرا بھائی ہیں۔ ہمارے سارے کام بھی الٹے ہو جاتےہیں۔براہ مہربانی ہماری کاٹ کردیں

    ReplyDelete
  14. جادو کروانے والے کا پتہ چل سکتا ھے

    ReplyDelete
  15. اسلام علیکم اللہ اپکو اجر دے امین

    ReplyDelete
  16. اسلام و علیکم حضرت میری 2 نندوں پر کسی نے جادو کدوا رکھا ہے ایک اپنے گھر میں ٹھیک نہیں اور دوسری کی منگنی توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے کیا اس عمل سے ان کی کاٹ کی جا، سکتی ہے ؟

    ReplyDelete
  17. میں بہت بہت پریشان ہوں 16سال سے ہم لوگوں پر جادو ہے بہت پیسے خرچ ہوئے مگر کوئی فائدہ نہہیں آپ کا whatsapp چائیے پلیز

    ReplyDelete