bing

Your SEO optimized title page contents

Pages

Hamara Tube Channel

Saturday 15 December 2012

فیضانِ اسم اعظم 10 کلمہ طیبہ

مُحترم قارئین کرام السلامُ علیکم
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اور آپ کے پیچھے حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک ہی کجاوے پر سوار تھے ، حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ اے معاذ! حضرت معاذ نے عرض کیا یا رسول اللہ ! میں حضور کی خدمت میں حاضر ہوں اور آپ کا فرمانبردار ہوں۔ حضور نے پھر فرمایا : اے معاذ ! حضرت معاذ نے پھر عرض کیا : یا رسول اللہ میں حاضر خدمت ہوں اور فرمانبرداری کیلئے تیار ہوں۔

تین مرتبہ حضور نے اسی طرح فرما کر ارشاد فرمایا: جس شخص نے کلمہ طیبہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ، کی صدق دل سے گواہی دی اللہ تعالیٰ نے اُسے دوزخ پر حرام فرما دیا ہے ۔ حضرت معاذ نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! کیا میں لوگوں کو یہ خوشخبری نہ سنادوں ؟ فرمایا: پھر تو عام طور پر لوگ اسی پر بھروسہ کر لینگے ۔ حضرت معاذ نے اپنے انتقال سے کچھ پہلے کتمانِ علم کے گناہ سے بچنے کیلئے یہ حدیث بیان فرما دی ۔
اظہار الحق الجلی ص ۳۴

۶۔ جامع صحیح بخاری ، کتاب العلم ، ۱/۲۴
صحیح مسلم، کتا ب الایما ن، ۱/۴۶

حضرت محی الدین ابن العربی رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ

"انہ بلغنی عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم: انہ من قال لا الٰہ الا اللہ سبعین الفا، غفر اللہ تعالیٰ لہ و من قیل لہ غفر لہ ایضا۔"
"رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث پہنچی ہے کہ جو شخص ستر ہزار بار لا الٰہ الا اللہ پڑھے، اسکی مغفرت کردی جائے گی اور جس کے لیے پڑھا جائے، اسکی بھی مغفرت ہوجائے گی۔"

مزید فرماتے ہیں کہ میں نے اتنی مقدار میں یہ کلمہ پڑھا ہوا تھا لیکن اس میں کسی کے لیے خاص نیت نہ کی تھی۔ ایک مرتبہ اپنے دوستوں کے ساتھ ایک دعوت میں گیا، اس دعوت کے شرکاء میں سے ایک نوجوان کے "کشف" کا بڑا شہرہ تھا۔ کھانا کھاتے کھاتے وہ نوجوان رونے لگا۔ میں نے سبب پوچھا تو اس نے کہا:"میں اپنی والدہ کو عذاب میں دیکھتا ہوں۔" میں نے دل ہی دل میں 70 ہزار کلمہ کا ثواب اس کی ماں کو بخش دیا، وہ نوجوان فوراً ہی مسکرانے لگا اور کہا:"اب میں اپنی ماں کو بہترین جگہ دیکھتا ہوں۔"

حضرت ابن العربی رحمہ اللہ تعالیٰ فرمایا کرتے تھے کہ
( ( فعرفت صحۃ الحدیث بصحۃ کشفہ و صحۃ کشفہ بصحۃ الحدیث
میں نے اِس حدیث کی صحت کو(صحیح ہونے کو) اس نوجوان کے کشف کے ذریعے اور اس نوجوان کے کشف کی صحت کو حدیث کے ذریعے پہچانا۔"
(الملفوظ حصہ اول)۔
(مرقاۃ شرح مشکوٰۃ۔ الفصل الثانی۔ باب ما علیٰ العموم من المتابعۃ

آج زندگی کی رفتار اسقدر بڑھ گئی ہے کہ کوئی گوشہ عافیت کا نظر نہیں آتا ایسا لگتا ہے کہ جیسے حادثات ہر لحظہ ہمارے منتظر ہیں کہیں گولیوں کی بوچھاڑ ہے تو کہیں بے ہنگم ٹریفک کی یلغار ہے کہیں خود کش حملے ہیں تو کہیں ڈاکوؤں کا راج ہے بندہ گھر سے نکلتا ہے تو پیچھے گھر والوں کو یقین نہیں ہُوتا کہ واپسی بھی سلامتی کیساتھ ہی ہُوگی یا کسی بُری خبر کیساتھ لہٰذا مسلمانوں کی خیر خواہی کے جذبے کیساتھ یہ دُعا شیئر کر رہا ہُوں اللہ کریم قبول فرمائے (آمین بِجاہِ النبی الامین و سیدُ المرسلین)

حادثات سے حِفاظت کی دُعا
حضرت طلق فرماتے ہیں کہ ایک شخص حضرت ابوالدردا ء صحابی (رضی اللہُ عنہُ) کی خدمت بابرکت میں حاضر ہوا اورعرض کیا یا سیدی آپ کا مکان جل گیا۔ آپ (رضی اللہُ عنہُ) نے ارشاد فرمایا نہیں جلا، پھر دوسرے شخص نے آ کر یہی اطلاع دی۔ آپ (رضی اللہُ عنہُ) نے ارشاد فرمایا نہیں جلا، پھر تیسرے شخص نے آ کر یہی اطلاع دی ۔ آپ (رضی اللہُ عنہُ) نے ارشاد فرمایا نہیں جلا، پھر ایک اور شخص نے آ کر کہا اے ابوالدرداء آگ کے شرارے بہت بلند ہوئے مگر جب آپ کے مکان تک آگ پہنچی تو بجھ گئی۔ آپ (رضی اللہُ عنہُ) نے ارشاد فرمایا مجھے معلوم تھا اللہ تعالیٰ ایسا معاملہ ہرگز نہ ہونے دے گا۔ (کہ میرا مکان جل جائے کیونکہ میں نے اللہ عزوجل کے محبوب (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وبارک وسلم) سے سنا ہے کہ جو شخص صبح کے وقت یہ کلمہ پڑھ لے شام تک اس کو کوئی مصیبت نہیں پہنچے گی)۔

( میں نے صبح یہ کلمات پڑھ لیے تھے،اس لیے مجھے کامل یقین تھا کہ میرا مکان نہیں جل سکتا)۔
وہ کلمات یہ ہیں۔


اَللّٰھُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ لَآاِلٰہَ اِلاّآ اَنْتَ عَلَیْکَ تَوَکَّلْتُ وَاَنْتَ رَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ مَاشَآءَ اللّٰہُ کَانَ وَمَالَمْ یَشَاْلَمْ یَکُنْ وَلَا حَوْلَ وَلَاقُوَّۃَاِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ 
الْعَظِیْمِ ط اَعْلَمُ اَنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیئٍ قَدِیْرُٗ (لا) وَّاَنَّ اللّٰہَ قَدْاَحَاطَ بِکُلِّ شَیئٍ عِلْمًا
O اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّنَفْسِیْ وَمِنْ شَرِّکُلِّ دَآبَّۃٍاَنْتَ اٰخِذُٗبِنَاصِیَتِھَااِنَّ رَبِّیْ عَلٰی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمَo

محترم قارئین یہ دُعا ایک مُدت سے میرے وظائف میں شامل ہے اور اُسکی بے پناہ اِفادیت میں مُلاحظہ کر چُکا ہُوں آپ سے بھی استدعا ہے کہ روزانہ ایک مرتبہ بعد فجر اور ایک مرتبہ بعد مغرب پڑھ لیا کریں انشاءَ اللہ ہر مُصیبت سے محفوظ رہیں گے بلکہ اِس دُعا کے دو پرنٹ نِکال لیں اور ایسی جگہ پر آویزاں کردیں جہاں آپ کی نگاہ صبح اور شام کو ضرور پڑتی ہو انشاءَ اللہ عزوجل چند دِن پڑھنے کی برکت سے یہ دُعا آپکو حِفظ ہُو جائیگی پرنٹ حاصل کرنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں کیونکہ ہوسکتا ہے کہ یہاں پکچر فارمیٹ میں یہ دُعا آپکو صحیح نظر نہ آئے

https://www.facebook.com/photo.php?fbid=113105292037358&set=a.113102682037619.19800.100000136642576&type=3&theater

جو اِحباب اِسے اپنے معمولات میں شامل کرلیں گے یقیناً مجھے اپنی دُعا میں ضرور یاد رکھیں گے اسم اعظم کیلئے حسب سابق کمنٹس باکس میں لکھ سکتے ہیں جہاں برادرِ محترم احسان الحق وارثی بھائی آپکی خدمت کیلئے حاضر ہیں دیگر روحانی مسائل کیلئے مجھے پرائیویٹ میسج کرسکتے ہیں جہاں مفت میں آپکی رہنمائی کردی جاتی ہے۔ کیونکہ یہ تمام خِدمت صرف حصول ثواب کی خاطر ہی کی جاتی ہے

آپ تمام احباب سے یہ بھی مدنی گُزارش ہے کہ اپنے اُن عزیز اقارب کو بھی ضرور یاد رکھیں جو دُنیا سے پردہ فرما چُکے ہیں اُن کے ایصال ثواب کی خاطر 70000 مرتبہ کلمہ طیبہ ضرور پڑھیں اگر آپ نہیں پڑھ سکتے تو مجھے کہیں انشا اللہ عزوجل جس قدر ممکن ہُوا میں ایصال ثواب کیلئے اپنے پڑھے میں سے آپ کو دے دونگا۔

والسلام مع الاکرام آپ سبھی کی دُعاؤں کا طالب آپکا بھائی

0 comments:

Post a Comment