bing

Your SEO optimized title page contents

Pages

Hamara Tube Channel

Tuesday 5 March 2013

وُہ خُود کتنا حسین ہُوگا۔۔۔؟


وادی کاغان کے مدنی قافلے میں سفر کرتے ہُوئے مجھے معلوم تک نہ تھا۔۔۔ کہ،، یہ سفر میرے لئےکہیں اُور پلان کیا جارہا ہُوگا۔۔۔۔اُور یہ سفر مجھے کِن بُھول بھلیُوں تک لیجانے والا ہے۔۔۔۔ خیر یہ تذکرہ پھر کبھی سہی۔۔۔۔ لیکن اتنا ضرور  کہوں گا۔۔۔ کہ،، یہ سفر میرے لئے حیرت ہی حیرت لیکر ضرور آیا تھا۔۔۔ اُور اِس سفر میں کچھ ایسی یادیں بھی شامل ہیں جنکو میں کبھی نہیں بھلاپاوٗں گا۔۔۔۔ جیسے ایک مذہبی گروپ جو خود کو اہلسنت کہلاتا ہے۔ اُور تبلیغ کا دعویدار ہے۔ اُن لوگوں کا ہم کو ناران کی مساجد میں قیام نہ کرنے دینا۔۔۔ جبکہ ہم لاکھ کہتے رہے کہ بھائی تم بھی تو دعوت و تبلیغ کے دعویدار ہُو۔۔۔۔ پھر ہمیں  اتنی سرد رات میں مسجد سے باہر کیوں نِکال رہے ہو۔۔۔۔؟  جبکہ ہمارے پاس اتنی سردی میں سر چھپانے کی کوئی  جگہہ بھی میسر نہیں۔۔۔۔ پھر یہ مسجد بھی ریسٹ ہاوس کی ملکیت ہے۔۔۔۔ اُور ہمیں خود میجر صاحب نے رات مسجد میں عبادت و  قیام کی اجازت دی ہے۔۔۔ لیکن اُن ظالموں  پر ہماری کسی بات، کسی نصیحت کا اثر نہیں ہُوا۔۔۔۔۔ اُور دعوت اسلامی کے قافلے کو مسجد سے باہر دھکیل دیا گیا۔ جسکی سبب ہم لُوگ سردی میں ٹھٹرتے رہے۔۔۔۔۔لیکن اُس کے بعد ملنے والے انعامات الہی کی بارش نے ہمارے تمام غموں کو خوشیوں سے بدل  ڈالا۔ الحمدُ للہِ عزوجل


خیر یہ واقعہ تو یُونہی یاد آگیا تھا۔۔۔۔لیکن آج میں آپکو یہاں اِس قافلے کے دُوران پیش آنے والے ایک عجیب واقعہ کی بابت کچھ بتانا چاہتا ہُوں۔۔۔۔ جِس واقعہ نے میری سُوچ کو یکسر بدل ڈالا تھا۔ اُور میرے یقین کو پختگی بخشی تھی۔۔۔۔۔ جب ہم مانسہرہ میں تین دِن قیام کے بعد بالاکُوٹ کی سرزمین پر اُترے تو مجھے اِس زمین سے عشق ہُوگیا۔۔۔۔۔ جسکی وجہ سے میری خواہش پر امیر قافلہ نے مزید تین دِن مانسہرہ  ٹہرنے کی اجازت عنایت فرمادی۔۔۔۔ بالاکُوٹ عشاقان مصطفی ﷺ کی سرزمین ہے۔۔۔ بالاکوٹ کے رہنے والے غیور لُوگوں کو یہ شرف حاصل ہے کہ انہی کے آبا نے لال حویلی سے چلنے والے فتنے کو  اُنہی کے خون میں نہلا کر بے ادبی اُور گستاخی کے طوفان کا زُور تُوڑ نے  کا شرف حاصل کیا تھا۔۔۔

ایبٹ آباد سے لیکر ناران تک قُدرت کے اسقدر حسین مناظر  چہار سُو پھیلے ہُوئے ہیں کہ ،، جنہیں دیکھ دیکھ کر نہ آنکھ کی پیاس بجھتی ہے۔ اُور نہ ہی دِل کو ۔۔۔بِن دیکھے  قرار آتا ہے۔۔۔۔  لیکن بالاکُوٹ  اُور  کاغان کے درمیان میں واقع انہائی حسین ہِل اسٹیشن سادات کرام کی بستی ،،پارس،، کو دیکھنے  کے بعد  بس دِل میں یہی خواہش ابھرتی تھی۔۔۔۔ کہ اے کاش یہاں سے کبھی واپس نہ جاوٗں۔۔۔۔ اِن تین دِنوں میں میرا معمول تھا کہ ظہر کی نماز کے بعد جب سُونے کا وقفہ آجاتا۔ تب میں اپنے امیر صاحب سے اِجازت لیکر لکڑی کی اُس مسجد سے نیچے اُتر کر سڑک کنارے دریائے کنہار کی گرل سے لگ کر دریا  کا نظارہ دیکھنے میں مصروف ہُوجاتا۔۔۔۔ پھر نِگاہیں پہاڑوں کو دیکھتے ہُوئے  کبھی قدرتی آبشاروں پر ٹہر جاتیں۔۔۔ اُور کبھی پہاڑ کی چُوٹی سے نکلتے ہُوئے سینکڑوں فٹ لمبے درختوں پر ٹک جاتی۔۔۔۔

ایک دِن امیر قافلہ کہنے لگے بھائی آپ روزانہ کہاں نِکل جاتے ہیں۔۔۔۔۔؟ میں نے عرض کیا۔۔۔ جنت کی یاد تازہ کرنے کیلئے۔۔۔ اُنہوں نے تعجب سے پُوچھا۔ کیا آپ نے پہلے سے جنت دیکھ رکھی ہے۔۔۔۔ میں نے عرض کیا۔۔۔۔ جی ہمارا آبائی گھر  تُو وہیں ہے۔۔۔۔ بس جب بابا  کو وہاں سے دُنیا کی جانب ہجرت کرنی پڑی۔۔۔۔ تو ہم بھی  اُنکے پیچھے پیچھےیہیں  چلے آئے۔۔۔۔ اب تو کچھ دھندلی دھندلی سی یادیں باقی بچی ہیں۔۔۔۔ جنہیں گُناہُوں کی کثرت نے مزید دِل کی نظروں سے اُوجھل کردیا ہے۔۔۔۔ اُن یادُوں اُور کتابوں  سے اُسی کو کھوجنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔۔۔۔۔ اُنہیں شائد ایسا لگا  ہُو۔۔۔۔ کہ،، میرے اُوپر کوئی بد اثرات کا سایہ ہے۔۔۔۔ کیونکہ میری بات سُن کر وُہ کہنے لگے کیا مجھے بھی کچھ دِکھا سکتے ہیں۔۔۔۔۔ میں نے اُنہیں ساتھ لیا۔۔۔۔ اُور دریائے کنہار کے کنارے پُہنچ گیا۔۔۔۔۔


وُہ تھوڑی دیر چہار جانب غور سے دیکھتے رہے۔۔۔ پھر فرمانے لگے عشرت بھائی واقعی نہایت خوبصورت مناظر ہیں۔۔۔۔ لیکن انہیں جنت سے کیا تشبیہ۔۔۔؟ میں نے عرض کیا۔محمد حُسین بھائی،، بجا فرمایا۔ کوئی تشبیہ نہیں۔۔۔۔ لیکن ذرا اِن برف پُوش پہاڑوں اُور اِن  پر ایستادہ درختوں کو دیکھئے۔۔۔ ان جھرنوں   اُور آبشاروں کو دیکھئے۔۔۔ چہار جانب پھیلے رنگ برنگے پھلوں سے لَدے درختوں کو دیکھئے۔۔۔۔۔ اُور یہاں بسنے والے حسین سادات کرام کے چہروں کو دیکھئے۔۔۔۔ کیا اِتنا  حسین منظر بھی جنت کی یاد نہیں دِلاتا۔۔۔۔؟ ذرا تصور کی آنکھ سے سُوچیئے تو سہی۔۔۔۔ جب یہ دُنیا اتنی حسین ہے۔ کہ،، ہزار بار بلکہ لاکھ بار دیکھنے پر بھی دِل نہیں بھرتا۔۔۔۔۔تو جنت کتنی حسین ہُوگی۔۔۔۔ اُور اگر دِل میری بات پر شاہد ہُوجائے تو یہ بھی ضرور سُوچئیے گا۔۔۔۔۔ کہ،، جِس نے اتنا حسین سنسار بنایا ہے۔۔۔۔ اُور اِس میں اتنی حَسین مخلوق بسائی ہے۔۔۔۔ وُہ خالق وُہ مصور خُود کتنا حَسین ہُوگا۔۔؟

14 comments:

  1. واللہ جمیل و یحب الجمال۔
    ماشاء اللہ۔ آپ نے میرے پسندیدہ علاقے کا تذکرہ فرمایا۔ مانسہرہ حضرت مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمٰن صاحب کا آبائی علاقہ بھی ہے۔ گجر بکثرت پائے جاتے ہیں۔

    اصل بات یہ کہ آپ نے ایک جنت ارضی کا نقشہ خوب کھینچا۔

    ReplyDelete
    Replies
    1. والسلام افتخار بھائی
      جانِ عشرت میں جنت کا کیا نقشہ کھینچوں گا۔۔۔۔ بس اتنا سمجھانا چاہا رہا تھا کہ اِس کائنات کا حس چیخ چیخ کر کہتا ہے کہ،، مجھ پر فریفتہ ہُونے والو۔۔۔۔ کبھی یہ بھی تو سُوچو کہ اتنی خوبصورت پینٹنگ بنالے والا اُور اُس نے مبہوت کردینے والا مصور خود کتنا حسین ہُوگا۔۔۔۔۔۔ کہ ہر شئے اپنے خالق کا پتہ دیتی ہے۔۔۔۔ بس اتنی سی بات ہے۔۔۔۔
      اللہ کریم آپکے علمی و روحانی مقام مین لمحہ بہ لمحہ ترقیاں عطا فرماتے ہُوئے خالق کی مخلوق سے محبت کو فزوں فرمائے آمین

      Delete
    2. آمین یا رب العالمین۔ بجاہ سید المرسلین ﷺ۔
      اللہ کریم آپ کا سایہ ہم سب پر سلامت رکھے۔

      Delete
  2. Boht hi aalaa soch pai ha aap ne MASHAALLAH

    ReplyDelete
    Replies
    1. اللہ کریم آپکو علم و آگہی میں مزید وُسعتیں عطا فرمائے۔۔۔ آمین

      Delete
  3. salam bashaq bhai bulqul sahi kaha ap na

    ReplyDelete
    Replies
    1. thanks yusra betti boha khush raho
      tumharey muqadar ka sitara hamesha falk par jagmagata rahey

      Delete
  4. ASSALAM ale kum bhai bhot khob

    ReplyDelete
    Replies
    1. شکریہ ارشاد محمود بھائی

      Delete
  5. aap sab k mohabbat bharey comments k liye aap sab ka tahey dil se mashkoor hoon

    ReplyDelete
  6. Salam,
    iss article ko likh ker kia kia yaad kerwa dia app ne...shukria.

    same thoughts were in my mind when I visited these beautiful places.I love to visit again and again....

    waqai ALLAH KAREEM ne iss kaiynat ki har cheez,har makhlooq ko khubsurat bnaya hae tu WO KHUD KITNA HASEEN HOGA...

    aap mazeed likheay apny tajarbaat aur waqaiat

    ReplyDelete
  7. Allah aap ka tamam safar apni bargah main qabool fermai aur hamain bee en qafloon main sharkat kee toufeeq da, ameen. Northern area ka naksha aap na bohat hee khobsoorat andaz main bayan fermai ha, Dil main sowq ha ham bee Allah kee raza ka liay aur uss kee Mahboob e kareem kee raza ka lia safar krain, ameen
    Allah aap ka ilm o amal aur sahat main barkat da, ameen
    Duaa,on kee madni eltaja

    ReplyDelete
    Replies
    1. ALLAH kareem aap ko jald az jald madni qafley ka musafir bana kara attar ka piyara baney ameen

      Delete