چڑیا اپنے گھونسلے کی آرائش و زیبائش میں اتنی منہمک تھی۔ کہ،، وُہ اِس بات سے قطعی بے خبر رہی ۔ کہ،، آسمانِ
فلک پر ایک عقاب مسلسل اسکی جانب ابتدا سے ہی متوجہ ہے۔ اُور خفیہ طریقے سے اُسکی نگرانی کیے
جارہا ہے۔
نذدیک سے گُزرتے ہُوئیایک اَبابیل نے اُسےخطرےسے آگاہ کرنے کیلئے اپنی
جانب متوجہ کرنا چاہا۔ لیکن چڑیا کو ابابیل کی دخل اندازی ایک آنکھ نہ آئی۔ چڑیا
نے ابابیل کو جھڑکتے ہُوئے کہا،، اپنے کام سے کام رکھو۔۔۔ یا جا کر طوافِ کعبہ میں
مصروف رَہو۔ کیا تُم دیکھتی نہیں کہ میں کتنے ضروری کام میں مصروف ہُوں۔۔۔۔ یہ
گھونسلہ جب مکمل ہُوجائے گا۔۔۔ تو میں اِس میں راحت سے رَہوں گی۔ اِسی گھونسلے میں
انڈے دُونگی۔۔۔۔ اُور یہی گھونسلہ میرے بچوں کا بھی نشیمن ہُوگا۔
ابابیل نے جب اپنی نصیحت کو بے اثر دیکھا۔ تو وُہ بھی آگے
بڑھ گئی۔۔۔ عقاب نے غافل چڑیا کی جانب ایک مرتبہ پھر غور سے دیکھا۔ اُور اُس کے
آشیانے پر جھپٹ پڑا۔۔۔چڑیا نے لاکھ منت سماجت کی۔ مگر عقاب پر وُہ سب بے اثر
رہیں۔۔۔ عقاب چڑیا کو اپنے پنچوں میں دبائے آسمان کی بلندیوں کی جانب محو پرواز
تھا۔ اُور چڑیا کا وُہ گھونسلہ جو اُس نے زندگی کے قیمتی
لمحات دیکر سجایا تھا۔ درخت کی اُونچانی سے تنکہ تنکہ ہو کر فضا میں بکھر
رَہا تھا۔
!!!اے کاش تیرے دِل میں اُتر جائے میری بات
جنہیں اللہ کریم ہدایت عطا فرمانا چاہتا ہے۔ اُنکے قلب میں
علم و حکمت کی آبشاروں کو رَواں فرما دیتا ہے۔ پھر اُنہیں ہر ایک نصیحت سے فائدہ پُہنچنے
لگتا ہے۔ ورنہ انسان خود نمائی میں مبتلا ہُو کر ہلاک ہُو جاتا ہے۔
عشرت اقبال وارثی
salam bhai bohat zabardast sahi kaha ap na ka hum apni zindagi ma itna he masroof han
ReplyDeleteشکریہ اَرم سسٹر اللہ کریم آپکو بہت آسانیاں عطا فرمائے
ReplyDeleteAssalam-o-alykum
ReplyDeleteSHAIKH SADI KI HIKAYAT YAAD DILA DI.
ALLAH HAM KO BHI NASIHAT SAY FAIDA UTHANAY WALA BANA DAY.
JAZAK ALLAH
Salam bhai, Kash ye baat dil main utter jaee, aur ess kee maarfat naeeb ho jaee,ameen
ReplyDelete